BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 December, 2008, 13:41 GMT 18:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الدعوۃ سکول کے بچوں کا مظاہرہ

الدعوۃ سکول کا مظاہرہ
الدعوۃ سکول کے اساتذہ کا الزام ہے کہ پولیس انہیں ہراساں کر رہی ہے
کراچی میں جماعت الدعوۃ پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خلاف الدعوۃ سکولوں کے بچوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی آڑ میں سکول کے اساتذہ کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

منتظمین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار سکول میں آکر اساتذہ اور بچوں کے کوائف طلب کر رہے ہیں۔

کراچی میں چودہ الدعوۃ سکول ہیں جن میں تقریباً دو ہزار تین سو بچے زیر تعلیم ہیں۔

مختلف علاقوں میں قائم ان سکولوں کے طالب علم دوپہر کو کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہوئے۔ ان کے ساتھ کچھ خواتین اور مرد موجود تھے۔

ایک خاتون ٹیچر شگفتہ طاہر نے بی بی سی کو بتایا کہ اسکولوں میں پولیس آرہی ہے جس کا اصرار ہے کہ بچوں اور اساتذہ کے نام بتائے جائیں ۔ ان کے بقول اس بنیاد پر تنگ کیا جارہا ہے تاکہ اسکول بند کر دیا جائے۔

ایک دوسری خاتون ٹیچر اقصٰی خان کا کہنا تھا کہ وہ قرآن ، حدیث اور اسلام کی تعلیم دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان سکولوں میں صرف خواتین ٹیچرز پڑھاتی ہیں جو حجاب میں ہوتی ہیں۔ پرنسپل مرد ہوتے ہیں اور جب بھی کلاس میں آتے ہیں تو بتاکر آتے ہیں۔

News image
 میرا سکول اسلامی اسکول ہے جہاں اچھی تعلیم دی جاتی ہے، اسلامی طریقے سکھائے جاتے ہیں اور جہاد کے بارے میں بتایا جاتا ہے
طالبعلم سعد الرحمان
ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ تعلیم دیتے ہیں کہ قرآن اور حدیث کی باتوں پر عمل کریں۔ اس کا دہشت گردی سے تو کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ کتابوں میں ایسی کوئی تعلیم ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا ’مسلمان دہشت گرد کیسے ہوسکتے ہیں؟ بڑے افسوس کی بات ہے، ایسے الزامات لگائے جارہے ہیں کہ جماعت الدعوۃ والے دہشت گرد ہیں ان کا طالبان سے تعلق ہے‘۔

تاہم مظاہرے میں شامل ایک طالب علم محمد سعد کا کہنا تھا کہ ان کے سکول میں جہاد کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

’میرا سکول اسلامی اسکول ہے جہاں اچھی تعلیم دی جاتی ہے، اسلامی طریقے سکھائے جاتے ہیں اور جہاد کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔‘

نارتھ کراچی میں الدعوۃ سکول میں ساتویں کلاس میں زیر تعلیم سعد الرحمان کا کہنا ہے کہ انہیں اسکول میں انگریزی، اردو، سائنس، ریاضی، معاشرتی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جب میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کیا بننا چاہوگے تو اس نے مسکراتے ہوئے کہا ’مجاہد‘۔ اس کا کہنا تھا کہ مجاہد کے لیے اللہ نے بہت سارے انعامات رکھے ہیں۔

ساتویں جماعت میں زیر تعلیم محمد انس بھی مجاہد بننے کے خواہش مند ہیں کیونکہ یہ ان کے والد کی خوااہش ہے۔

ایک اور طالبعلم محمد ابراہیم نے کہا کہ وہ جہاد کے لیے کشمیر جانا چاہتے ہیں کیونکہ ’کشیمر ہمارا ہے اس پر کافر قبضہ کر رہے ہیں اس کے لیے جان بھی دے دیں گے۔‘

جماعۃ الدعوۃالدعوۃ کا مظاہرہ
جماعۃ الدعوۃ کا لاہور میں احتجاج
جماعتہ الدعوۃ کے دفاتر سیل بندحکومتی کارروائی
جماعتہ الدعوۃ کے دفاتر سیل بند
حافظ محمد سعیدحافظ سعید کا سفر
رسالہ ’الدعوۃ‘ سے جماعتہ الدعوۃ تک
اسی بارے میں
فلاحی ادارے حکومت چلائے گی
15 December, 2008 | پاکستان
صوبہ سرحد میں گرفتاریاں
12 December, 2008 | پاکستان
بھارت میں ملا جلا ردِ عمل
11 December, 2008 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد