فلاحی ادارے حکومت چلائے گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ممبئی حملوں کے پس منظر میں پابندی کا شکار شدت پسند تنظیم جماعۃ الدعوۃ کے فلاحی اداروں کو سرکاری تحفظ میں لینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں ممبئی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ سوموار کے روز قومی اسمبلی کے نوویں اجلاس کے پہلے روز معمول کی کارروائی معطل کر کے ممبئی حملوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر بحث کی گئی۔ اس بحث کا مطالبہ حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان نے ممبئی حملوں کے فوراً بعد اس پر رد عمل ظاہر کیا اور انہوں نے ذاتی طور پر بھارتی وزیراعظم سے فون پر بات کی تاکہ غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔ اسکے بعد، وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ پوری قوم اور ملکی قیادت کو اعتماد میں لینے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جماعۃ الدعوۃ کے خلاف کارروائی کرنا حکومت کے لئے ضروری تھا کیونکہ اسکا مطالبہ اقوام متحدہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جماعۃ الدعوۃ سمیت بعض دیگر اداروں اور افراد کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر مبنی یہ قراداد نئی نہیں تھی بلکہ سات سال سے سلامتی کونسل کے پاس موجود تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ یہ تنظیم ملک میں بہت سے فلاحی منصبوں پر کام کر رہی تھا اور انکی حکومت اس بات کو یقیقنی بنائے گی کہ یہ فلاحی منصوبے اسی طرح چلتے رہیں۔ ’ہم یہ بات یقیقنی بنائیں گے کہ اس تنظیم کے فلاحی ادارے، سکول، ہسپتال وغیرہ اسی طرح کام کرتے رہیں اور اسے یقیقنی بنانے کے لئے حکومت خود انکی نگرانی کرے گی۔‘ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعد انڈیا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے انکی حکومت نے بہت کوششیں کیں۔ وزیراعظم نے مختلف ممالک کا نام لیکر کہا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے انہوں نے ذاتی طور پر متعدد عالمی راہنماؤں سے رابطے کئے۔ یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان اور انڈیا غریب ملک ہیں اس لئے ہم جنگ نہیں چاہتے۔ لیکن، انہوں نے جذباتی انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو ’ایک ریت مند قوم کی طرح کھڑے ہوکر ملک کا بھرپور دفاع کیا جائیگا‘۔ | اسی بارے میں حافظ سعید با ضابطہ نظر بند13 December, 2008 | پاکستان ’کوئی ثبوت نہیں، صرف پروپیگنڈہ‘10 December, 2008 | پاکستان حافظ سعید گھر پر نظر بند، دفتر سر بہ مہر 11 December, 2008 | پاکستان رسالہ ’الدعوۃ‘ سے جماعتہ الدعوۃ تک11 December, 2008 | پاکستان ’جماعتہ الدعوۃ پر پابندی لگائی جائے‘10 December, 2008 | پاکستان حافظ سعید نظر بند، مظفر آباد میں بھی کارروائی 11 December, 2008 | پاکستان حافظ سعید پر امریکی پابندیاں27 May, 2008 | پاکستان کشمیر: مشترکہ کرنسی پر مِلا جُلا ردِ عمل18 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||