جعفر ایکسپریس پر فائرنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی ہے جس سے فائرمین ہلاک ہوگیا ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی ریلوے سٹیشن سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے ربیع کینال کے قریب کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی ریل گاڑی جعفر ایکسپریس پر حملہ فائرنگ کی ہے جس سے محمد رضوان نامی فائر مین ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس ڈیرہ مراد ریلوے سٹیشن پہنچ گئی ہے جہاں اسے روک دیا گیا ہے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ فائرنگ سے چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ریلوے اہلکاروں نے ریل گاڑیوں پر مسلسل حملوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ دریں اثناء اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سرباز بلوچ نے کہا کہ انہوں نے رانی پور کے علاقے میں بھی ایک ریل گاڑی پر حملہ کیا ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ سرباز بلوچ کے مطابق کل رات جیکب آباد اور جعفر آباد کے سرحدی علاقے میں بھی ایک پانی لے جانے والی ریل گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریل گاڑیوں پر یہ چھٹا حملہ ہے اور ان حملوں میں اب تک ایک شخص ہلاک اور دس سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ حملے کالعدم تنظیموں کی جانب سے فائر بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد شروع ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ کوئی دس روز پہلے ڈیرہ بگٹی کے کچھ علاقوں میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کی تھی جس کے بعد ان تنظیموں نے فائر بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان تنظیموں نے گزشتہ سال مسلح کارروائیاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صوبے کے بیشتر علاقوں حالات قدرے بہتر ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ04 January, 2009 | پاکستان سوئی دھماکے میں چار زخمی09 November, 2008 | پاکستان حکومت کا حامی وڈیرہ ہلاک08 November, 2008 | پاکستان مسئلہ بلوچستان پر روڈ میپ تیار26 October, 2008 | پاکستان زلزلہ: 78 لاکھ ڈالر کی مدد کی اپیل02 November, 2008 | پاکستان بےگھر بلوچوں کی پریشانیاں جاری18 October, 2008 | پاکستان قلعہ عبداللہ میں بھاری اسلحہ برآمد12 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||