مظفرآباد، انڈین چینلوں پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع مظفرآباد میں بھارتی ٹی وی چیلنز کی نشریات پرگذشتہ رات سے پابندی لگادی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارت کی طرف سے ان کے بقول حملے کی دھمکی کا رد عمل ہے۔ ٹیلی ویژن چینلز کی نشریات بند کرنے کے لئے کوئی باقاعدہ حکم جاری نہیں کیا گیا البتہ بی بی سی کے استفسار پر مظفرآباد کے ڈپٹی کمشنر چوہدری امتیاز نے بتایا ہے کہ باقاعدہ حکم کل جاری کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام مظفرآباد میں ایک بڑے کیبل آپریڑ کے ذریعے ناظرین کے سامنے یہ سوال رکھا گیا کہ بھارت کی طرف سے کسی امکانی حملے کے رد عمل کے طور بھارتی ٹیلی ویژن چینلنز کی نشریات بند کی جائیں یا نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیشتر لوگوں نے بھارتی چینلز بند کرنے کے حق میں رائے دی اور اس کے بعد بدھ کی رات گئے کیبل آپریڑز کو ہدایت کی گئی بھارتی ٹیلی ویژن چینلز کی نشریات بند کردی جائیں جس پر فوری طور پر عمل درآمد کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان کے بقول بھارت کی طرف سے حملوں کی دھمکی کا رد عمل ہے۔ تاہم یہ پابندی فی الحال ضلع مظفرآباد تک ہی ہوگی اور کشمیر کے دیگر سات اضلاع میں فی الوقت بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی نہیں ہے۔ گذشتہ ماہ ممبئی پر حملوں کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ بھارت نے ان حملوں کا الزام پاکستان کی کالعدم تنظیم لشکر طیبہ پر عائد کیا تھا۔ تاہم کشمیر کے اس علاقے میں پاکستان کی فوج کی کوئی خاص نقل و حرکت نظر نہیں آرہی۔ چندایک بار پاکستان کی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی پروازیں دیکھی گئیں جنکے بارے میں پاکستان کے فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی نگرانی سخت کر دی ہے۔ کشمیر کے اس خطے میں صورت حال مجموعی طور پر معمول کے مطابق ہے اور لوگ اپنے کام کاج میں مصروف ہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ شروع23 December, 2008 | پاکستان لاہور میں فوج کے حق میں مظاہرہ22 December, 2008 | پاکستان فضائیہ الرٹ، مولن کا دورۂ پاکستان22 December, 2008 | پاکستان پاک فضائیہ چوکس، مولن اسلام آباد میں 22 December, 2008 | پاکستان ’اجمل کا پاکستانی ہونا یقینی نہیں‘17 December, 2008 | پاکستان فضائی خلاف ورزی پر تشویش18 December, 2008 | پاکستان ’خلاف ورزی فنی نوعیت کی تھی‘14 December, 2008 | پاکستان کیا دعوۃ پر پابندی کچھ کر سکے گی؟ 13 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||