لاہور میں فوج کے حق میں مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے ساتھ کشیدگی اور پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کے گشت کے بعد لاہور میں پاکستانی فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پیر کی رات ایک مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ لاہور کی معروف الیکٹرنک مارکیٹ یعنی ہال روڈ کی انجمن تاجران نے کیا۔مظاہرہ میں شامل افراد کی تعداد دو درجنوں کے قریب تھی اور انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر’ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ، پاک فوج کو سلام اور جاگ اٹھا ہے سارا وطن ساتھیو‘ کی عبارتیں درج تھیں۔ مظاہرہ کرنے والوں میں پاکستانی فوج کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد لاہور میں پاکستانی فوج کے حق میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا مظاہرہ تھا۔ انجمن کے عہدیدار معظم علی خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن اگر کسی نے اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یہ اس کا پاکستانی فوج اور عوام اپنے ملک کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اگر کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے اور پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مظاہرین نے کچھ دیرتک نعرے لگائے جس کے بعد پرامن طور منتشر ہوگئے۔ | اسی بارے میں پاک فضائیہ چوکس، مولن اسلام آباد میں 22 December, 2008 | پاکستان ’کارروائی کریں ورنہ آپشن کھلے ہیں‘22 December, 2008 | انڈیا قصاب کا خط پاکستان کے حوالے22 December, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||