قصاب کا خط پاکستان کے حوالے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارت کی طرف سے انہیں ایک خط موصول ہوا ہے جسے انہوں نے پاکستان بھیج دیا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان میں وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اس نے ممبئی حملوں میں گرفتار کیے گئے ایک شدت پسند اجمل امیر قصاب کا لکھا ہوا خط دلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کے حوالے کردیا ہے۔ بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے دلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر افرا سیاب نے کہا ہے کہ’ بھارتی وزارت خارجہ نے انہیں ایک نوٹ سونپا ہے جس کے ساتھ ایک خط بھی منسلک ہے۔ ہم نے وہ نوٹ اور خط کارروائی کے لیے پاکستان بھیج دیا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ بھارت کے دفتر خارجہ نے شام کو ان سے ملاقات کے لیے کہا تھا اور اسی ملاقات کے لیے جب وہ پہنچے تو وہ نوٹ اور خط انہیں وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری نے دیا۔ اس سے قبل بھارت میں وزارت خارجہ نے ایک بیان کہا تھا کہ اس نے پیر کی شام کو پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا اور انہیں وہ خط سونپ دیا ہے جو بقول اس کے ممبئی حملوں میں گرفتار کیے گئے ایک حملہ آور اجمل عامر قصاب نے لکھا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وشنو پرکاش نے کہا ’ اجمل عامر قصاب نے اپنے خط میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ملاقت کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے وہ اور ممبئی حملوں میں مارے گے شدت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔‘ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک چند روز قبل اسلام آباد گئے تھے اور اس وقت افرا سیاب ان کی جگہ کار گزار ہائی کمشنر ہیں۔ | اسی بارے میں پاک فضائیہ چوکس، مولن اسلام آباد میں 22 December, 2008 | پاکستان دنیا پاکستان پر دباؤ بڑھائے: مکرجی22 December, 2008 | انڈیا ’کارروائی کریں ورنہ آپشن کھلے ہیں‘22 December, 2008 | انڈیا اسلام آباد کارروائی کرے: مکھرجی 21 December, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||