BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 December, 2008, 09:27 GMT 14:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلام آباد کارروائی کرے: مکھرجی
مکھرجی
بھارتی وزیر خارجہ کہہ چکے ہیں کہ ان کے ملک تمام راستے کھلے رکھے گا
ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اب انکار کرنے کے بجائے ممبئی حملوں میں ملوث شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔

وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نےکولکتہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کئی بار ثبوت فراہم کیے گئے ہیں۔’پاکستان متضاد بیانات دیتا رہا ہے، اسے کافی ثبوت دیے جاچکے ہیں اور اب متضاد بیانات اور انکار کرنے کے بجائے اسلام آباد کو کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔‘

پرنب مکھرجی نے کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ پاکستان اپنا وہ وعدہ پورا کرے جس میں اس نے اپنی سر زمین کو دہشتگردی کے لیے استمعال نا ہونے کا وعدہ کیا ہے۔

انڈیا کے مطالبات
 پہلی بات تو یہ کہ پاکستان اپنا وہ وعدہ پورا کرے جس میں اس نے اپنی سر زمین کو دہشتگردی کے لیے استمعال نا ہونے کا وعدہ کیا ہے۔ دوسری بات یہ کہ وہ اپنے قانون کے مطابق ان ثبوتوں کی بنیادوں پر کارروائی کرے جو ہم نے اسے کئی بار فراہم کیے ہیں، اور تیسری اہم بات ہے کہ وہ مجرم جنہوں نے پاکستان میں پناہ لے رکھی ہے انہیں پاکستان گرفتار کر کے بھارت کے حوالے کرے
مکھرجی
’دوسری بات یہ کہ وہ اپنے قانون کے مطابق ان ثبوتوں کی بنیادوں پر کارروائی کرے جو ہم نے اسے کئی بار فراہم کیے ہیں، اور تیسری اہم بات ہے کہ وہ مجرم جنہوں نے پاکستان میں پناہ لے رکھی ہے انہیں پاکستان گرفتار کر کے بھارت کے حوالے کرے۔‘

گزشتہ روز ہی پرنب مکھرجی نے کہا تھا کہ اگر پاکستان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے میں نا کام رہا تو بھارت اپنے مفاد کے لیے ہر طرح کے آپشن پر غور کرنے پر مجبور ہوگا۔

بھارتی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نےممبئی پر حملوں کے بعد دوسری بار پاکستان کے سلسلے میں سبھی راستے کھلے رکھنے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے پڑوسیوں سے بار بار درخواست کی کہ وہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کی امداد نہ کریں اور دہشتگردی کے ڈھانچے کو ختم کریں لیکن وعدے کے باوجود اس پر عمل نہیں ہوا۔

نئی دہلی میں بی بی سی کے نامہ نگار سنجیو سریواستو کا کہنا ہے کہ پرنب مکھرجی کے تازہ بیان کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ممبئی میں حملے ملک میں چند برسوں سے ہونے والے دہشت گرد حملوں کی کڑی ہیں جس کے بارے میں عوام جاننا چاہتے ہیں کہ آخر حکومت ایسے حملے روکنے کے لیے کیا کرسکتی ہے۔

سنجیو سریواستو کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اس وقت کافی عوامی دباؤ میں اس لیے بھی ہے کہ آئندہ سال کے وسط میں عام انتخابات ہونے والے ہیں اور حکومت اپپنے آپ کو کمزور بھی نہیں دکھانا چاہتی ہے، اور نہ ہی جلدی بازی میں کوئی اڈونچرِزم کرنے کے حق میں ہے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ شاید بھارتی حکومت پاکستان پر ایک سنجیدہ کوشش کے تحت گزشتہ چند دنوں سے دباؤ برھا رہی ہے اور عوام کی نظر میں ایسا نہیں دکھائی دینا چاہتی کہ وہ صرف گرجنے والے بادل ہیں جو کبھی برستے نہیں۔ لیکن یہ واضح نہیں کہ وہ کچھ مقامات پر حملے کرنے کی سوچ سکتی ہے یا صرف پاکستان سے ان افراد کی حوالگی چاہتی ہے جن کی فہرست حکومتِ پاکستان کو دی گئی ہے۔

اسی بارے میں
سرینگر : چناؤ سے قبل تناؤ
19 December, 2008 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد