براؤن اچانک انڈیا کے دورے پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی حملوں کے بعد سے اہم عالمی شخصیات کا انڈیا اور پاکستان کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو امریکہ کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا جان نیگروپونٹے کے بعد اب برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن انڈیا جا رہے ہیں۔ دلی سے بی بی سی کے نامہ نگار شکیل اختر نے بتایا کہ گورڈن براؤن کی اتوار کی صبح انڈیا کے وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات متوقع ہے۔ ان کے پروگرام میں پاکستان کا دورہ بھی شامل ہے۔ نامہ نگار نے بتایا کہ گورڈن براؤن کا دورہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا اور ان کے اچانک اس خطے میں آنے سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک کو بھی جنوبی ایشیا کے حالات پر تشویش ہے۔ جان نیگروپونٹے جمعہ کو پاکستان سے بھارت گئے اور وزیر خارجہ پرنب مکھرجی اور سیکرٹری خارجہ شیو شنکر مینن سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ اطلاعات کے مطابق بات چیت کا اہم موضوع ممبئی حملوں کے بارے میں ہونے والی تفتیش میں پیشرفت تھا۔ نیگروپونٹے نے اس بات پر زور دیا کہ ممبئی حملوں کی تفتیش کے دوران انڈیا، پاکستان اور سب ہی کو مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ | اسی بارے میں ایک بار پھر ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ12 December, 2008 | پاکستان ’یہ ایک جنگی صورت حال ہے‘11 December, 2008 | انڈیا بھارت میں ملا جلا ردِ عمل11 December, 2008 | انڈیا ’کارروائی، تفتیش ہو رہی ہے‘10 December, 2008 | انڈیا قصاب 24 دسمبر تک حراست میں 11 December, 2008 | انڈیا ’اقوام متحدہ جانے میں جلدی کی گئی‘12 December, 2008 | پاکستان ’یو این دہشتگرد قرار دے سکتا تھا‘12 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||