’بھارتی بیانات، جنگ مسلط کرنے کی کوشش‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی قومی اسمبلی نے بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوششیں قرار دیتے ہوئے انکی مذمت کی ہے اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی بم حملوں کی تحقیقات میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ یہ بات بدھ کے روز قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور ہونے والی ایک قرارداد میں کہا گئی ہے۔ ممبئی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قومی اسمبلی میں جاری بحث کے اختتام پر منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ’یہ ایوان بھارت کی جانب سے خطے میں جنگ شروع کرنے کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔‘ قرارداد میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی انٹیلی جنس کی ناکامی کو چھپانے کے لئے پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے بھارتی حکومت ممبئی حملوں کی مشترکہ تحقیق کی پاکستانی تجویز پر عمل کرے۔ قرارداد میں انڈیا سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا دہشت گردی کا نیٹ ورک ختم کر کے پاکستان کے ساتھ برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات کی راہ ہموار کرے۔ قرارداد کے مطابق پاکستان کسی بھی ملک میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اپنے پڑوسی ملک سے بھی اسی طرز عمل کی توقع رکھتا ہے۔ قومی اسمبلی نے قوم کو یہ بھی پیغام دیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کے ضمن میں پوری قوم اور فوج ایک ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ | اسی بارے میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ شروع23 December, 2008 | پاکستان لاہور میں فوج کے حق میں مظاہرہ22 December, 2008 | پاکستان فضائیہ الرٹ، مولن کا دورۂ پاکستان22 December, 2008 | پاکستان پاک فضائیہ چوکس، مولن اسلام آباد میں 22 December, 2008 | پاکستان ’اجمل کا پاکستانی ہونا یقینی نہیں‘17 December, 2008 | پاکستان فضائی خلاف ورزی پر تشویش18 December, 2008 | پاکستان ’خلاف ورزی فنی نوعیت کی تھی‘14 December, 2008 | پاکستان کیا دعوۃ پر پابندی کچھ کر سکے گی؟ 13 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||