BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 December, 2008, 07:04 GMT 12:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قائمہ کمیٹی کے خلاف پٹیشن خارج

مسلم لیگ نواز نے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس زوار حسین جعفری کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروادی
سپریم کورٹ نے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی بیٹی کو اضافی نمبردیئے جانے کے معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے خلاف پٹیشن خارج کر دی ہے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے سابق چیئرمین شمشاد بیگ کی جانب سے دائر کردہ درخواست مسترد ہونے سے کمیٹی کی کارروائی روکنے سے متعلق حکم امتناعی بھی ختم ہوگیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس فقیر کھوکھر کی سربراہی میں قائم بنچ نے جمعے کے روز اس مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے قبل از وقت رجوع کیا ہے اسے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ، فیڈرل بورڈ کے وکیل آغا طارق اور پٹیشن کی پیروی کرنے والے وکیل راجہ عبدالرحمان کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ دیا۔ بینچ کے دیگر ججوں میں جسٹس جاوید بٹر اور جسٹس اعجاز یوسف شامل تھے۔

اس فیصلے سے مبصرین توقع کر رہے ہیں کہ اعلٰی عدلیہ اور پارلیمان کی تعلیمی امور سے متعلق کمیٹی کے درمیان کشیدگی میں کمی آئے گی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس زوار حسین جعفری نے اس درخواست کی ابتدائی سماعت چار دسمبر کو اپنے چیمبر میں کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا تھا کہ چونکہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے تعلیم کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو فرح حمید ڈوگر کو اضافی نمبر دینے کا معاملے پر غور نہیں کر سکتی۔

سپریم کورٹ نے وفاقی تعلیمی بورڈ کی چیئرپرسن اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی تھی۔

اُدھر مسلم لیگ نواز نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس زوار حسین جعفری کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے۔

جسٹس زوار حسین جعفری نے تعلیم کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے بیٹی فرح حمید ڈوگر کے اضافی نمبر کے معاملے کی تحقیقات سے روکنے کے بارے میں حکم امتناعی جاری کیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ نو ن کے سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال، جنہوں نے اس تحریک استحقاق پر دستخط کیے، بی بی سی کو بتایا کہ اس تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج نے پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا ایک سپریم ادارہ ہے اور اس کی کارروائی میں مداخلت آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک استحقاق پر اُن کی جماعت کے پندرہ ارکان قومی اسمبلی نے دستخط کیے ہیں۔

اسی بارے میں
’خاموش رہے تو فیصلہ حق میں‘
17 December, 2008 | پاکستان
جسٹس ڈوگر کے خلاف درخواست
06 December, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد