BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 December, 2008, 23:58 GMT 04:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیٹو رسد کے خلاف ریلی

’فاٹا میں آپریشن بندکرکے متاثرین کو فوری طور پر اپنے اپنے علاقوں میں واپس جانے دیا جائے‘
افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کو سامان سپلائی کرنے کے خلاف پشاور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ایک احتجاجی ریلی منعقد ہوئی جسکی قیادت مرکزی امیر قاضی حسین احمد اور دیگر مرکزی عہدیدراوں نے کی۔

ہزاروں کی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکن جی ٹی روڈ ہشت نگری چوک میں جمع ہوئے جہاں سے ایک جلوس کی شکل میں مختلف بازاروں میں پیدل مارچ کیا اور بعد ازاں خیبر بازار میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر امریکی فوجوں کو سپلائی بند کرنے اور قبائلی علاقوں میں آپریشن بندکرنے سمیت امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ قاضی حیسن احمد نے کہا کہ فاٹا میں آپریشن بندکرکے متاثرین کو فوری طور پر اپنے اپنے علاقوں میں واپس جانے دیا جائے۔

مظاہرے سے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے حکومت نے بند نہیں کراوئے تو عوام مجبوراً نیٹو کو سامان کی سپلائی روک دینگے کیونکہ عوام اتحادی افواج کو سامان کی سپلائی جاری رکھنے کے شدید مخالف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ’ہمارے علاقوں پر حملے کررہا ہے اور اسے ہماری سرزمین سے سپلائی بھی ہورہی ہے، عوام اسے مزید برداشت نہیں کرینگے‘۔

ریلی میں باجوڑ اور مہمند ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جو جلوزئی اور کچھ کیمپوں میں مقیم ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ریلی میں چار سے پانچ ہزار افراد نے شرکت کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد