ہنگو: سربریدہ لاش اور ہلاکتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں حکام کا کہنا ہے کہ چند دن قبل اغوا ہونے والے فرنٹیر کور کے ایک اہلکار کی لاش ملی ہے جنہیں گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے درعمل میں دو فریقوں کے مابین فائرنگ ہوئی ہے جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہنگو پولیس کے ایک اہلکار محمد غنی نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی صبح ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقے شاہو خیل سے فرنٹیر کور کے اہلکار محمد ہلال کی لاش سڑک کے کنارے سے ملی جس کا سر تن سے جدا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی اہلکار کو چھ دن پہلے نامعلوم مسلح افراد نےگاڑی سے اتار کر اغوا کرلیا تھا۔ مرحوم فرنٹیر کور میں نائب صوبیدار تھا۔ ادھر اس واقعہ کے ردعمل میں شاہو خیل ہی کے علاقے میں دو فریقوں نے سڑک پر جانے والے عام لوگوں پر فائرنگ کی جس سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک طالب علم بھی شامل ہے۔ ہنگو کےضلعی ناظم حاجی خان افضل اورکزئی نے بی بی سی سے تصدیق کی کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں اہل تشیع اور اہلسنت دونوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نے شیعہ اور سنی مشران کے جرگے فوری طور پر طلب کر کے ان سے علاقے میں امن و امان کے حوالے سے بات کی۔
ادھر اس واقعے کے بعد ہنگو شہر اور اطراف کے علاقوں میں حالات اچانک کشیدہ ہوگئے اور لوگ گھروں کی طرف بھاگنے لگے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہنگو بازار بھی چند ہی منٹوں کے اندر لوگوں سے خالی ہوگیا اور دکانیں بند ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو کوہاٹ اور ٹل پارہ چنار شاہراہیں بھی غیر اعلانیہ طورپر بند ہوگئیں ہیں جس سے دونوں اہم سڑکوں پرگاڑیوں کی آمد و رفت عارضی طورپر معطل ہے۔ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ نے حالات کو معمول پر لانے کےلیے ملیشیا اور پولیس کے دستے شاہوخیل کی طرف بھیجے ہیں۔ ہنگو میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ چند روز قبل بھی ٹل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے کرم ایجنسی کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ گاڑی میں موجود تین دیگر افراد کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ ہلاک اور اغوا ہونے والوں کا تعلق توری قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ہنگو میں فرقہ وارانہ نوعیت کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب محرم الحرام کا مہینہ شروع ہونے میں چند ہی دن رہ گئے ہیں۔ ان واقعات کی وجہ سے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں ہنگوجھڑپ: ایک ہلاک ایک زخمی15 December, 2008 | پاکستان ہنگو،مسجد دھماکے میں پانچ ہلاک22 November, 2008 | پاکستان ہنگو: دس سکیورٹی اہلکار رہا06 November, 2008 | پاکستان ہنگو: چیک پوسٹ پر خودکش حملہ 04 November, 2008 | پاکستان ہنگو میں ’سولہ جنگجو ہلاک‘22 August, 2008 | پاکستان ہنگو: طالبان کوپناہ نہ دینے کا فیصلہ27 July, 2008 | پاکستان ’پینتیس طالبان جنگجوگرفتار‘25 July, 2008 | پاکستان ہنگو: جنگ بندی کوششیں، شیلنگ23 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||