ہنگوجھڑپ: ایک ہلاک ایک زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم ایجنسی سے پشاور جانے والی ایک گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ مسلح افراد نے گاڑی میں سوار تین دوسرے افراد کو بندوق کی نوک پر اغواء کرلیا ہے۔ ہنگو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح ہنگو کے علاقے بڑا عباس خیل میں ٹل پشاور روڈ پر پیش آیا۔ ہنگو تھانہ کے ایک پولیس اہلکار نیک نواز نے بی بی سی کو بتایا کہ علی زئی کرم ایجنسی کے چند افراد ایک گاڑی میں پشاور جا رہے تھے کہ ٹل سڑک پر نامعلوم مسلح افراد نےگاڑی پر فائرنگ کردی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد بعد میں گاڑی میں موجود دیگر تین افراد کو بندوق کی نوک پر اغواء کر کے اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام پر لےگئے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک فرقہ سے بتایا جارہا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے ہنگو اور اس کے ملحق قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں قتل اور اغواء کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دو دن قبل ہنگو کی تحصیل ٹل میں بھی رات کے وقت تقریباً تین سو کے قریب مسلح افراد اچانک ٹل بازار میں داخل ہوئے اور وہاں موجود بیس کے قریب سی ڈیز کی دوکانوں کو آگ لگادی ۔ مقامی لوگوں کا کہنا کہ مسلح افراد نے سی ڈیز اور فلمیں فروخت کرنے والی دوکانوں کے تالے توڑ کر اس میں موجود سامان کو نذرآتش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد دو گھنٹے تک بازار میں توڑ پھوڑ کرتے رہے جبکہ اس دوران پولیس تھانہ پر بھی دو راکٹ کے گولے داغے گئے ۔ تاہم بعد میں ٹل فوجی چھاؤنی سے فائرنگ کے بعد مسلح افراد علاقہ چھوڑ کر کسی نامعلوم مقام کی سمت چلے گئے۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل اورکزئی ایجنسی میں تحریک طالبان کے اہم کمانڈر حکیم اللہ محسود نے پشاور کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں میں سی ڈیز سنٹروں پر جاری حملوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ | اسی بارے میں حکومت کے بعد طالبان کے در پر16 September, 2008 | پاکستان پشاور،مغوی پولیس والوں کیلیے احتجاج15 September, 2008 | پاکستان ہنگو میں ’سولہ جنگجو ہلاک‘22 August, 2008 | پاکستان طالبان کو پناہ دینے پر جرمانہ21 July, 2008 | پاکستان ’پینتیس طالبان جنگجوگرفتار‘25 July, 2008 | پاکستان ہنگو: طالبان کوپناہ نہ دینے کا فیصلہ27 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||