ہنگو: چیک پوسٹ پر خودکش حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو کے تحصیل دوابہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر ایک خودکش حملہ ہوا ہے ۔ مقامی پولیس کے ایک افسر میر زلی خان نے بتایا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہنگو پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خودکش کار بم حملہ پیر کو صبح ساڑھے نو بجے ضلع ہنگو کے تحصیل دوابہ میں سکیورٹی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرک ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس نے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے اور کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔پولیس نے شہر اور مضافاتی علاقوں میں گشت شروع کیا ہے۔ یادرہے کہ ہنگو میں اس پہلے بھی سکیورٹی اہلکاروں پر حملے ہوچکے ہیں جس میں سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ عام لوگ بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں حکومت کے بعد طالبان کے در پر16 September, 2008 | پاکستان پشاور،مغوی پولیس والوں کیلیے احتجاج15 September, 2008 | پاکستان ہنگو میں ’سولہ جنگجو ہلاک‘22 August, 2008 | پاکستان طالبان کو پناہ دینے پر جرمانہ21 July, 2008 | پاکستان ’پینتیس طالبان جنگجوگرفتار‘25 July, 2008 | پاکستان ہنگو: طالبان کوپناہ نہ دینے کا فیصلہ27 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||