ہنگو،مسجد دھماکے میں پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں ایک مسجد میں مبینہ بم دھماکہ ہوا ہے جس میں پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔ ضلع ہنگو کے ڈی ایس پی سجاد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعہ تحصیل ٹل کے ٹنڈور نامی محلہ کی مسجد میں اس وقت پیش آیا ہے جب لوگ عصر کی نماز پڑھ رہے تھے۔ ٹل کے ناظم اختر اللہ کے مطابق اس واقعہ میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم مسجد کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا اور دھماکے کی وجہ سے مسجد کی چھت گر گئی ہے۔ ٹل ہسپتال کے ایک اہلکار ہارون خان نے بی بی سی کو بتایا کہ انکے پاس ابھی تک دو لاشیں اور پانچ زخمی لائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ تین دن قبل بھی باجوڑ ایجنسی کی تحصیل واڑہ ماموند میں مسجد میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں طالبان مخالف لشکر کے سربراہ ملک رحمت اللہ سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں حکومت کے بعد طالبان کے در پر16 September, 2008 | پاکستان پشاور،مغوی پولیس والوں کیلیے احتجاج15 September, 2008 | پاکستان ہنگو میں ’سولہ جنگجو ہلاک‘22 August, 2008 | پاکستان طالبان کو پناہ دینے پر جرمانہ21 July, 2008 | پاکستان ’پینتیس طالبان جنگجوگرفتار‘25 July, 2008 | پاکستان ہنگو: طالبان کوپناہ نہ دینے کا فیصلہ27 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||