BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 December, 2008, 20:35 GMT 01:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات میں بائیس افراد ہلاک

سوات
مقامی طالبان نے عید کے موقع پر فائر بندی کا اعلان کر رکھا ہے۔
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں مختلف واقعات میں عسکریت پسندوں ، سکیورٹی اہلکار اور عام لوگوں سمیت بائیس افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

سوات سے ملنے والی اطلاعات میں پولیس کے مطابق سنیچر کی شام صدر مقام مینگورہ کے علاقے مرغزار ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا جس میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی اور چار خواتین شامل ہیں۔ واقعہ کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔ ابھی تک کسی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پولیس کے مطابق وتکے کے علاقے میں بھی چائے کا کاروبار کرنے والے دو افراد کو دو الگ الگ واقعات میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کی وجہ بھی فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔

ادھر فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ سوات میں دو مختلف کارروائیوں میں تیرہ عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ جھڑپوں میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

سوات میڈیا سینٹر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سنیچر کی شام سکیورٹی فورسز نے تحصیل مٹہ کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس میں گیارہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مٹہ شہر میں بھی ایک اور کارروائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے جبکہ عسکریت پسندوں کی جوابی کارروائی میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

سوات میں مقامی طالبان کے ترجمان حاجی مسلم خان نے حکومتی دعوؤں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے جوابی دعوی کرتے ہوئے کہا کہ مٹہ میں جھڑپوں کے دوران گیارہ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو طالبان نے سوات میں عیدالاضحی کے احترام میں ایک ہفتے تک یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم طالبان ترجمان حاجی مسلم خان نے کہا تھا کہ اگر ان پر حملہ کیا گیا تو وہ اپنے دفاع میں حملے کا جواب دینگے۔

اسی بارے میں
ڈیرہ اسماعیل، صحافی پر حملہ
24 November, 2008 | پاکستان
بس میرا نام نہ آئے
18 November, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد