منگورہ:’غلطی‘ سے صحافی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہناہے کہ صدر مقام منگورہ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک صحافی ہلاک ہوگیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صحافی قاری محمد شعیب رات کے پونے بارہ بجے کہیں جارہے تھے کہ نشاط چوک کے قریب سکیورٹی فورسز نے ان پر فائرنگ کی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حکام کا دعوٰی ہے کہ ان کی ہلاکت ایک ’غلطی‘ کا نتیجہ تھی۔ حکام کے مطابق علاقے میں سکیورٹی کی نازک صورتحال کی وجہ سے سکیورٹی اہلکار رات کو آنے جانے والوں پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اس قسم کے واقعہ کا خطرہ رہتا ہے۔ قاری محمد شعیب مقامی اخبار خبرکار کے ساتھ منسلک تھے اور سوات کے صحافی اس واقعہ پر انتہائی مشتعل ہیں۔سوات میں جب سے فوجی کارروائی شروع ہوئی ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی صحافی ہلاک ہوا ہے۔ | اسی بارے میں ہنگو: دس سکیورٹی اہلکار رہا06 November, 2008 | پاکستان سوات: چھ شہری اور انسپکٹر ہلاک01 November, 2008 | پاکستان سوات: پولیس افسر کا سر قلم25 October, 2008 | پاکستان سوات میں پچیس جنگجو ہلاک19 October, 2008 | پاکستان خود کش نہیں فدائی حملے: طالبان15 October, 2008 | پاکستان خود کش حملے حرام: علماء کا فتویٰ14 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||