صحافی کےگھر پر حملہ:احتجاج جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے مقامی صحافی کے گھر پر حملے میں انکی ہمشیرہ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ سنیچر کو مینگورہ میں سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں صحافی کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مظاہرہ سوات پریس کلب کے سامنے منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی تمام تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب میں صحافیوں کے نمائندوں غلام فاروق اور صلاح الدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں فوجی کاروائیاں شروع ہونے کے بعد سے اب تک تین صحافی ہلاک ہوچکے ہیں۔ مظاہرے میں جماعت اسلامی صوبہ سرحد کے صدر اور سابق سینئر وزیر سراج الحق نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے صحافیوں کےگھروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی فوری طورپر تحقیقات کی جائے اور ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے۔ انہوں نے سوات میں فوجی آپریشن بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ جمعرات کی رات سوات کے علاقے کانجو میں سکیورٹی فورسز نے مقامی صحافی شیرین زادہ کے گھر پر فائرنگ کی تھی جس سے گھر کے اندر ان کی ہمشیرہ ہلاک ہوگئی تھی۔ یادرہے کہ اس سال نومبر میں مقامی اخبار سے منسلک قاری شعیب کومینگورہ بازار میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ مقامی صحافی عبدالعزیز شاہین جنہیں طالبان نے اغواء کیا تھا اس وقت ہلاک ہوئے تھے جب سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔ جبکہ اس سے پہلے ایک پولیس افسر کی نمازِ جنازہ پر خودکش حملے کے دوران ایک صحافی کی ہلاکت ہو تھی۔ | اسی بارے میں منگورہ:’غلطی‘ سے صحافی ہلاک08 November, 2008 | پاکستان ٹی وی ملازم کی ’خود کشی‘ پر احتجاج03 December, 2008 | پاکستان میڈیا ملازمین کی برطرفی کے خلاف احتجاج04 December, 2008 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل، صحافی پر حملہ24 November, 2008 | پاکستان بس میرا نام نہ آئے 18 November, 2008 | پاکستان پشاور: غیر ملکی صحافیوں پر فائرنگ14 November, 2008 | پاکستان طالبان کی صحافیوں پر پابندی27 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||