BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 December, 2008, 15:37 GMT 20:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حملےکا بھرپور جواب دیا جائےگا‘

سنیچر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر کسی ملک کی طرف سے اُس پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سنیچر کو یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں وزیر اعظم ہاؤس میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں بھارت کے شہر ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع احمد مختار، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے شرکاء کو خطے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مختلف ملکوں کے وزراء خارجہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان ملکوں کے وزرائے خارجہ نے بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے ان واقعات کی تفتیش میں پاکستانی حکومت کی طرف سے تعاون کا خیرمقدم کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپگنڈے کے حوالے سے عالمی لیڈروں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعطم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور ملک کی افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شدت پسندوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پاکستانی فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم کے فوج کے دیگر پیشہ وارانہ امور کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلز میں اس اجلاس کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا تاہم اس پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم سے وزیر دفاع ، وزیر خارجہ، آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی نے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے جمعہ کے روز بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اور اُنہیں علاقے کی سکیورٹی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

اُدھر پاکستان میں چین کے سفیر لاؤ ژاہوئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اسلام آباد میں محکمۂ موسمیات کے دفتر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں آلات کی فراہمی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تمام معاملات پرامن طور پر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیئیں۔

ہند - پاک کشیدگی
ممبئی حملوں کے بعد ہند پاک رشتے کشیدہ
زرداریسفارتی جدوجہد
برصغیر کی سیاست میں امریکی کردار
دورۂ پاکستان
ممبئی حملوں کے بعد پاکستان پر امریکی موقف
مولانا مسعود اظہربھارت کے بیس
پہلے والی لسٹ میں کون کون مطلوب تھے
 امیر قصاب زیر علاج ہےغیر معمولی کیا؟
ممبئی حملوں سے متعلق فریدکوٹ کا دورہ
دھوکہ کھاگئے!
غلط فون پر صدر زرداری دھوکہ کھاگئے
اسی بارے میں
صدر زرداری دھوکہ کھاگئے
06 December, 2008 | پاکستان
وزیراعظم کو ISI کی بریفنگ
05 December, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد