’ 9/11 جیسےحملے ہو سکتے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت کو اس بات کی معلومات موصول ہوئی ہے کہ دہشتگرد نائن الیون کی طرح ہندوستان کے مختلف مقامات پر حملے کرنے والے کی تیاری کر رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق فضائيہ کے چیف فالی ہومی میجر نے بتایا ہے کہ یہ معلومات اس دھمکی پر مبنی ہے جو حکومت کو ملی ہے میں ہم ہر طرح کی طرح اس بار بھی تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کو وزیر دفاع اے کے انٹونی کے ساتھ تینوں سروسز کے سربراہوں کی میٹنگ میں بھی اس معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔ بدھ کی رات خفیہ اداروں کو ممکنہ فضائی حملوں کی معلومات کے بعد دلی، بنگلور اور چنئی کے ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گيا ہے۔ بدھ کی رات اس قسم کی خبریں موصول ہوئی تھیں کہ چھ دسمبر یعنی جس دن بابری مسجد منہدم ہوئی تھی اس روز ملک پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل وزیر دفاع اے کے انٹونی نے فوج کو 9/11 جیسے ممکنہ فضائی دہشتگرد حملے ہونے کے بارے میں اطلاعات دی تھی۔ | اسی بارے میں پاک بھارت کشیدگی، رائس پاکستان میں04 December, 2008 | انڈیا انڈيا کی اب بھی آنکھیں کھليں گی؟03 December, 2008 | انڈیا ’قابل عمل‘اطلاع نہیں ملی:بحریہ 03 December, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||