BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 December, 2008, 08:04 GMT 13:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر زرداری دھوکہ کھاگئے
غلط فون پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حادثی جنگ کا امکان بڑھ گیا
ممبئی دہشت گرد حملوں کے بعد کسی شخص نے خود کو بھارت کا وزیر خارجہ پرنب مکھرجی بتاتے ہوئے صدر آصف زرداری کو فون کر کے پاکستان پر حملوں کی دھمکی دی۔

اس فون پر صدر آصف زرداری دھوکہ کھاگئے اور حکومتِ پاکستان نے اپنی افواج فوری طور پر ’ہائی الرٹ‘ پر کردیں۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے بعد سفارتی اور سکیورٹی ذرائع نے اس فون کی تصدیق کردی ہے اور اس کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔

صدر زرداری کو اس غلط فون کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان حادثاتی جنگ کے امکانات کافی حد تک بڑھ گئے تھے اور چوبیس گھنٹوں تک کشیدگی کا عالم بنا رہا۔

بات چیت کے دوران فون کرنے والے نے صدر زرداری کے مصالحانہ انداز کو نظر انداز کرتے ہوئے فوری طور ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں فوجی حملے کی دھمکیاں دی۔

اس غلط فون کے نتیجے میں ایک خصوصی طیارہ ہندوستان بھیجا گیا کہ وہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو، جو کہ بھارت میں تھے، پاکستان واپس لائے جبکہ وزیراعظم رضا گیلانی کو کہا گیا کہ وہ فوری طور لاہور سے اسلام آباد آجائیں۔

اس دوران پاکستانی فضائیہ الرٹ پر رہی۔ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی رابطے کیے گئے۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس سے بات کی گئی جنہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب پرنب مکھرجی سے اس بارے میں بات کی۔ رائس کے رابطے پر پرنب مکھرجی نے کسی فون کال کی تردید کی۔

اسلام آباد میں ایک اعلیٰ اہلکار نے ڈان اخبار کو بتایا: ’جنگ شاید اتنی قریب نہیں تھی لیکن کوئی خطرہ مول لینا ممکن نہیں تھا۔‘

ہند - پاک کشیدگی
ممبئی حملوں کے بعد ہند پاک رشتے کشیدہ
وار زون ناری من۔۔
ناری من ہاؤس: رہائشیوں پر کیاگزی
دورۂ پاکستان
ممبئی حملوں کے بعد پاکستان پر امریکی موقف
 وزیر داخلہ آر آر پاٹل دھماکے، ماہی گیر
’ریاستی وزیر داخلہ آر آر پاٹل کو آگاہی تھی‘
 امیر قصاب زیر علاج ہےغیر معمولی کیا؟
ممبئی حملوں سے متعلق فریدکوٹ کا دورہ
مولانا مسعود اظہربھارت کے بیس
پہلے والی لسٹ میں کون کون مطلوب تھے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد