فائرنگ سے صحافی کی ہمشیرہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی صحافی شیرین زادہ کی ہمشیرہ ہلاک ہوگئی ہیں۔ شیرین زادہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے گھر کو ’جان بوجھ‘ کر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم فوجی حکام کا دعویٰ ہے کہ ہلاکت ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی فورسز نے کانجو کے علاقے میں فائرنگ کی۔ مقامی صحافی شیرین زادہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ صبح سکیورٹی فورسز نے ان کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اندر موجود انکی بہن کو گولی لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے وقت ان کی تقریباً چالیس سالہ بہن گھر کے اندر برتن مانجھنے میں مصروف تھیں اور گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگئیں۔ شیرین زادہ نے الزام لگایا کہ سکیورٹی فورسز نے ان کے گھر کو نشانہ بنا کر’ٹارگٹ کلنگ‘ کی کوشش کی ہے۔ تاہم سوات میڈیا سینٹر کے ترجمان کرنل ندیم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی صبح انہیں علاقے میں ایک بم کی اطلاع ملی تھی اور اسے ناکارہ بنانے کے بعد جب سکیورٹی اہلکار واپس آرہے تھے کہ اس دوران نامعلوم مقام سے اچانگ فائرنگ کی آوازیں آئیں۔ ان کے بقول سکیورٹی فورسز نے جوابی ہوائی فائرنگ کی جس سے گولیاں صحافی شیرین زادہ کے گھر میں موجود انکی بہن کو لگی ہیں۔ یاد رہے کہ سوات میں مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران درجنوں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں تین صحافی بھی شامل ہیں۔ اس سال نومبر میں مقامی اخبار سے منسلک قاری شعیب کومینگورہ بازار میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ مقامی صحافی عبدالعزیز شاہین جنہیں طالبان نے اغواء کیا تھا اس وقت ہلاک ہوئے تھے جب سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔ جبکہ اس سے پہلے ایک صحافی ایک پولیس افسر کی نمازہ جنازہ پر خودکش حملے کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں منگورہ:’غلطی‘ سے صحافی ہلاک08 November, 2008 | پاکستان ٹی وی ملازم کی ’خود کشی‘ پر احتجاج03 December, 2008 | پاکستان میڈیا ملازمین کی برطرفی کے خلاف احتجاج04 December, 2008 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل، صحافی پر حملہ24 November, 2008 | پاکستان بس میرا نام نہ آئے 18 November, 2008 | پاکستان پشاور: غیر ملکی صحافیوں پر فائرنگ14 November, 2008 | پاکستان طالبان کی صحافیوں پر پابندی27 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||