BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 December, 2008, 02:27 GMT 07:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جمہوری ترقی کے لیے آزاد عدلیہ لازم

معزول چیف جسٹس افتخار چودھری
معزول چیف جسٹس جہاں بھی جاتے ہیں ان کا والہانہ استقبال ہوتا ہے
معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو پابند رکھ کر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی اوربقول ان کے ایک آزاد اور خودمختار عدلیہ ہی ملک کے اندر کسی بھی غیر آئینی تبدیلی کے خلاف فصیل کا کام دیتی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کی رات سرگودھا کی ضلعی بار ایسوسی ایشن میں ہونے والے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ آزاد منشا جج ہی مقنقہ اور انتظامیہ کے لیے تقویت کا باعث ہوتے ہیں۔

معزول چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکلا تحریک کے بعد حکمران اب خواہ چاہے وردی پوش ہو یا وردی کے بغیر اب اسے یہ جرات نہیں ہونی چاہیئے کہ وہ قانون کی حکمرانی کے علاوہ کوئی بات کر سکے۔

جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے کہ کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ ملک کی عدلیہ گزشتہ دہائیوں میں وہ کردار ادا نہیں کرسکی کیا جو اسے ادا کرنا چاہیئے اور بقول ان کے پاکستان میں عدلیہ ہمیشہ کمزور رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء نے اس سال جون میں جو لانگ مارچ کیا ہے اس سے عوام میں بیداری کی ایک نئی لہر پیدا ہوگئی ہے جو زندہ انقلاب کی نوید اور پاکستان کے لیے ایک نئے منشور کا اعلان تھا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ آئین کے کچھ اصول پر عمل درآمد کیا جائے اور دیگر کو نظر انداز کردیا جائے ۔ان کے بقول ایسا کرنا ملکی بقا اور ترقی کے لیے اچھے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پاس آئین تو ہے لیکن اس آئین کو کبھی تو منسوخ کردیا جاتا ہے اور کبھی معطل۔

معزول چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ملک آج گوناں گو مشکلات سے دوچار ہے اور پاکستان طوفانوں کی زد میں دکھائی دے رہا ہے۔ ان کے بقول پاکستان کے دشمن ملک کو اس کے اسٹریٹجک اثاثوں محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی احمد کرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکلاء جس جذبے اور جوش کے ساتھ گزشتہ بائیس ماہ سے جدوجہد کر رہے ہیں اس میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد ججوں کی بحالی کے لیے دس دنوں کی مہلت دیں گے اور اس کے بعد تحریک چلائی جائے گی۔

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وکلاء پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ پارلیمنٹ خود مضبوط بننے کے لیے تیار ہو۔

ان کے بقول آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت بچ نہیں سکتی اور بوٹوں کی آوازیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’گو ڈوگر گو‘ کے مطالبہ پر توانائی کو ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب جسٹس عبدالحمید ڈوگر کا جانا ٹھہرگیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر منیر اے ملک کا کہنا ہے کہ آزاد عدلیہ اور مضبوط پارلیمان کا آپس میں گہرا رشتہ ہے اور آزاد عدلیہ کے لیے مضبوط پارلیمنٹ کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا آج ملک میں عدلیہ نے پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا ہے۔

اسی بارے میں
معزول چیف جسٹس کو تمغہ آزادی
20 November, 2008 | پاکستان
آزاد عدلیہ کا جنم دن ہے: کرد
16 November, 2008 | پاکستان
حکومت وعدہ کر کے پھر گئی: کرد
08 November, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد