’انڈیا نے تین لوگ مانگے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
داخلہ امور کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات میں ممکنہ طور پر ملوث تین افراد کی فہرست پاکستانی حکومت کو دی ہے۔ جمعرات کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے ہیڈ کوراٹر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے 20 افراد کے ناموں کی کوئی فہرست پاکستانی حکومت کو نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے جن تین افراد کے ناموں کی فہرست پاکستانی حکومت کو دی گئی ہے اس میں ٹائیگر میمن، داؤد ابراہیم اور مولانا مسعود اظہر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر میمن اور داؤد ابراہیم بھارتی شہری ہیں اور وہ پاکستان میں موجود نہیں ہیں جبکہ مولانا مسعود اظہر پاکستان میں موجود ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت ممبئی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں مولانا مسعود اظہر کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد فراہم کرے تو پاکستانی حکومت اُن کے خلاف کارروائی کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں مشیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے بھارتی حکومت کو کوئی فہرست فراہم نہیں کی جو پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے لکھے گئے دوسرے خط میں آئی ایس ائی یا ایف آئی اے کے سربراہ کو ممبئی واقعات کی تحقیقات میں مدد لینے کے لیے بھارت بھیجنے کا نہیں کہا بلکہ ان واقعات کی تفتیش میں مدد دینے کی درخواست کی ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے بھارت کو ان واقعات کی تفتیش میں غیر مشروط تعاون کا یقین دلایا ہے۔ واضح رہے کہ مقامی میڈیا میں یہ خبریں آرہی تھیں کہ ممبئی حملوں کی تفتیش کے سلسلے میں بھارت کی طرف سے پاکستان سے بیس افراد کی حوالگی کے بارے میں کہا ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ پاکستان سے دوسرے ملکوں میں بھجوانے کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے ملزمان مناف کالیا اور جاوید خنانی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مشیر داخلہ نے کہا ملزمان کی تحویل میں لیےگئے 11 کمپیوٹروں میں سے صرف تین کمپیوٹر کو ڈی کوڈ کیاگیا جس میں 104 بلین پاکستانی روپے کا لین دین ہوا انہوں نے کہا کہ اس کمپنی نے ابھی تک قانونی اور غیر قانونی طور پر 300 ارب ڈالر کا لین دین کیا ہے۔ | اسی بارے میں حافظ سعید نامعلوم مقام پر منتقل24 August, 2006 | پاکستان ’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘ کا قتل25 March, 2008 | انڈیا انڈیا کا مفرور ’گینگسٹر‘ ایک نظر میں12 September, 2006 | انڈیا ’ڈان کی واپسی‘ سب مصروف15 November, 2005 | انڈیا مبینہ ڈاکو یا جیشِ محمد کے رکن17 July, 2004 | پاکستان داؤد ابراہیم پر امریکی پابندیاں03 June, 2006 | انڈیا 1993 دھماکے: چار مجرم، ایک بری 12 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||