’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘ کا قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دلی پولیس کے اسٹنسٹ پولیس کمشنر اور پولیس مقابلوں یا ’انکاؤنکٹر‘ کے ماہر مانے جانے والے اے سی پی راجبیر سنگھ کو دلی کے نواحی شہر گڑگاؤں میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔ راجبیر سنگھ دلی پولیس کی کرائم برانچ کی خصوصی آپریشن ٹیم کے چیف تھے۔ گڑگاؤں کے پولیس کمشنر مہندر لال کا کہنا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ گزشتہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اس وقت پیش آیا جب اے سی پی راجبیر سنگھ گڑگاؤں کے ایک پراپرٹی ڈیلر وجے بھاردواج کے پاس ان کے دفتر گئے تھے اور پیسے کے لین دین کے کسی معاملے میں ان دونوں کے درمیان کچھ بحث ہوگئی اور بحث کے دوران بھاردواج نے رجبیر سنگھ پر گولی چلا دی۔ مہندر لال کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ راجبیر سنگھ کے سر میں دو گولیاں لگی ہیں جن سے ان کی موت ہوئی ہے۔ مہندر لال کا کہنا ہے کہ وجے بھاردواج کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اور پوچھ گچھ کے دوران بھاردواج نے بتایا کہ اس نے راجبیر سنگھ پر تین گولیاں چلائیں تھیں لیکن دو ہی گولیاں انکو لگیں۔ راجبیر سنگھ کو انکاؤنٹر اسپیشلسٹ مانا جاتا ہے۔ خبررساں ایجنسیو کے مطابق وہ 50 سے زائد پولیس مقابلوں میں شریک رہے ہیں۔ راجبیر سنگھ ہندوستان کی پارلیمنٹ اور لال قلعہ پر ہوئے شدت پسندوں کے حملے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کے بھی رکن تھے۔ انہوں نے 1982 میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر دلی پولیس میں ملازمت شروع کی تھی اور سولہ برس میں اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے عہدے پر پہنچ چکے تھے۔دلی پولیس کے ترجمان راجن بھگت کا کہنا تھا کہ رجبیر سنگھ ایک ہونہار پولیس افسر اور انکا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ راجیبر سنگھ کے خلاف کئی بار بدعنوانی کے الزامات لگے۔ گزشتہ برس بدعنوانی کے ایک معاملے میں انہیں دلی کرائم برانچ سے دلی پولیس کے دوسرے شعبے میں منتقل کردیا گیا۔ اس معاملے میں مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے تفتیش کی اور بعد میں انہیں کلین چٹ دی گئی اور گزشتہ برس نومبر انہیں کرائم برانچ کے اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر بحال کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں انڈیا: سکیورٹی کے نئے خدشات11 February, 2008 | انڈیا کشمیر: میجر سمیت چھ ہلاک09 November, 2007 | انڈیا کشمیر: دو میجرز سمیت 12 ہلاک03 October, 2007 | انڈیا اترپردیش: چھ پولیس اہلکار ہلاک23 July, 2007 | انڈیا گجرات: پولیس افسروں کا ریمانڈ05 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||