اترپردیش: چھ پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اترپردیش میں پولیس پر ڈاکوؤں کے ایک حملے میں خصوصی پولیس فورس کے چھ اہلکاروں سیمت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ خصوصی پولیس فورس کے انسپکٹر جنرل اے کے جین نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار کی رات باندہ ضلع کے فتح گنج تھانہ میں ڈاکو ٹھوکیا گینگ نے پولیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھ اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں ایک مقامی دیہاتی بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے جب اتوار کو خصوصی پولیس فورس (ایس ٹی ایف) نے اپنی ایک مہم کے دوران خوفناک ڈاکو ددوا کو ہلاک کردیا تھا۔ ددوا کے خلاف ملک کے مختلف پولیس تھانوں میں قتل، اغواء، ڈکیتی اور لوٹ مار کے ایک سو پچاس سے زائد مقدمات درج تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سنیچر کو ایس ٹی ایف کے اہلکاروں کی ددوا کے ساتھ ساتھ ٹھوکیا گینگ سے بھی جھڑپ ہوئی تھی اور جب پولیس کی جماعت چترکوٹ کے جنگلوں سے واپس لوٹ رہی تھی تو ان کی جیپ کیچڑ ميں پھنس گئی اور اسی دوران ٹھوکیا گینگ نے ان پر حملہ کردیا جس میں یہ ہلاکتیں ہو ئیں۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی تاہم ڈاکو حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مدھیہ پردیش سے متصل سرحد چتر کوٹ کے جنگل اور چمبل کی وادی خوفناک ڈاکوؤں کی آماجگاہ رہی ہے۔ یہاں سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں کی زندگی پر بالی ووڈ میں کئی فلمیں بھی بنی ہیں۔ پھولن دیوی، نربھے گوجر، رام بابوگدڑیا، سیما پری ہار، ددوا اور ٹھوکیا کا نام چمبل کے خوفناک ڈاکوؤں میں شامل ہے۔ ان میں سیما پری ہار کے علاوہ سبھی پولیس کے ساتھ تصادم یا آپسی رنجش میں مارے جا چکے ہیں۔ | اسی بارے میں ڈاکو ددوا پولیس مقابلے میں ہلاک22 July, 2007 | انڈیا بھارتی ڈاکوؤں کے انوکھے مقابل 27 August, 2005 | انڈیا بھارت کی نئی پھولن دیوی سیما پریہار05 May, 2007 | انڈیا چھیتس گڑھ: 24 پولیس اہلکار ہلاک10 July, 2007 | انڈیا دوسا: پولیس فائرنگ، 14 ہلاک29 May, 2007 | انڈیا پولیس کا ’جھگڑا‘، پانچ اہلکار ہلاک11 March, 2007 | انڈیا آسام میں چھ پولیس اہلکار ہلاک07 January, 2007 | انڈیا جھارکھنڈ: تیرہ پولیس اہلکار ہلاک02 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||