BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 May, 2007, 11:45 GMT 16:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دوسا: پولیس فائرنگ، 14 ہلاک

فائل فوٹو
غیر سرکاری ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں حکام کا کہنا ہے کہ دوسا ضلع میں ریزرویشن کے مطالبے کے لیے مظاہرہ کرنے والی گجر برادری پر پولیس کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد ہلا ک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ زخمیوں کی تعداد تیس سے چالیس کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد ریاست میں حالات کشیدہ ہیں اور حکومت نے نیم فوجی دستے بلا لیے ہیں۔ حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ دوسا، بوندی اور کرولی اضلاع میں حالات زيادہ خراب ہیں۔

فائرنگ کا یہ واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب جے پور آگرہ قومی شاہراہ کو دوسا ضلع میں مظاہرین نے بند کردیا۔گجر برادری نے آٹھ اضلاع میں میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ریاست کی مختلف شاہراؤں پر حکم امتناعی نافذ کر دیا گیا ہے۔

ریاست کے آٹھ اضلاع میں گجر برادری سیاسی طور پر کافی مضبوط ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے وقتوں میں احتجاج میں شدت پکڑ سکتا ہے۔

ریاست کے آٹھ اضلاع میں گجر برادری سیاسی طور پر کافی مضبوط ہے

ملک میں قبائلیوں کے لیے تعلیم و ملازمت کے شعبہ میں سیٹیں مخصوص ہیں اور بعض سرکاری سکیموں میں بھی انہیں خصوصی مراعات حاصل ہیں۔

گجر برادری اسی ’درج فہرست قبائل‘ میں اپنی شمولیت کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں تاکہ ان کی برادری کو بھی وہ تمام مراعات حاصل ہو سکیں جو سرکاری سطح پر قبائلیوں کو ملتی ہیں۔منگل کے مظاہرے میں گجر برادری کے تقریباً چالیس سے پچاس ہزار افراد نے حصہ لیا تھا۔

دوسری جانب ’درج فہرست قبائل‘ میں شامل ذاتیں گجر برادری کو قبائلی فہرست میں شامل کیے جانے کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ریاست میں قبائلیوں کی آبادی تقریباً بارہ فیصد ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد