راجستھان کے تین افراد زیرحراست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا میں پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات سمجھوتہ ایکسپریس پر بم حملے کے سلسلے میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ہریانہ پولیس کی اطلاع کی بنیاد پر ریاست راجستھان سے دو مرد اور ایک خاتونر کو پکڑا گیا ہے۔ اتوار کو پانی پت کے قریب سمجھوتہ ایکسپریس پر ہوئے دھماکے میں 68 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن کی لاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تین مشتبہ افراد کو ضلع بیکانیر سےگرفتار کیا گیا ہے جس کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے۔ پولیس ان تینوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے لیکن ابھی تک تفصیل سامنے نہیں آئی۔ گزشتہ روز پاکستان اور انڈیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ ملاقات میں جوہری حادثات سے بچنے کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے لیکن ہندوستان نے ٹرین سانحہ کی مشترکہ تحقیقات کرنے سے انکار کیا تھا۔ البتہ ہندوستان کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات سے پاکستان کو آگاہ رکھے گا۔ پاکستان نے بھارت سے درخواست کی تھی کہ وہ اسے تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کرے۔ پہلے ہی پولیس کہہ چکی ہے کہ اس نے مٹی کے تیل سے بھری چودہ بوتلیں، اور پلاسٹک کا بنا ہوا ڈیجیٹل ٹائمر بھی اس مقام سے قبضے میں کیا ہے جہاں ٹرین میں دھماکے ہوئے تھے۔ |
اسی بارے میں ٹرین دھماکے: مشتبہ افراد کے خاکے20 February, 2007 | انڈیا سمجھوتہ سکیورٹی میں اتنی غفلت کیوں؟20 February, 2007 | انڈیا ’پاکستانی مسافروں کی ہر ممکن مدد‘19 February, 2007 | انڈیا لواحقین سراپا انتظار مگر لاشوں کی شناخت دشوار20 February, 2007 | انڈیا ’مرنے والوں کی کوئی ذات ہوتی ہے‘19 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||