’پاکستانی مسافروں کی ہر ممکن مدد‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی وزارت خارجہ نےکہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین میں بم دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد اور پاکستانی مسافروں کی ہرممکن مدد کی جائےگی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے کہا کہ اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمیشن دھماکے میں مارے گئے لوگوں کے رشتےداروں کو ویزا فراہم کریگا تاکہ وہ بھارت آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے رشتے داروں کو اٹاری سے پانی پت اور دلی لانے کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔ نوتیج سرنا کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں میں ہلاک ہوئے لوگوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کرنا بھارتی حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور حکومت اس واقعے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں بیشتر پاکستانی شہری ہلاک ہوئے ہیں لیکن ابھی ان کی صحیح تعداد اور شناخت بتانا بہت مشکل ہے۔ نوتیج سرنا نے بتایا کہ لاشیں اتنی زیادہ جھلس گئی ہیں کہ ان کی پہچان مشکل سے ہو پارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے دو سینیئر اہل کار جائے حادثہ پر پہنچنے والے ہیں اور دو دیگر اہل کار پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے اٹاری پہنچے ہیں۔ نوتیج سرنا کا کہنا تھا’ ان مسافروں کے متعلق ایک فہرست پاکستانی اہل کاروں کے حوالے کی گئی ہے جو غیر ریزرو ڈبے میں سفر کر رہے تھے اور اس سے ان کی شناخت کرنے میں آسانی ہوگی۔‘ لاہور میں بھی ویزا کے لیے ایک عارضی دفتر کھولا گیا ہے اور ہیلپ لائن نمبر بھی دستیاب ہیں جہاں سے متاثرین کے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ | اسی بارے میں ’سرود کے بغیر بالکل بیکار آدمی ہوں‘18 February, 2007 | انڈیا انڈیا: زندہ والدین کی یتیم بیٹیاں18 February, 2007 | انڈیا لاپتہ کشمیریوں کے اقرباء دلّی روانہ18 February, 2007 | انڈیا ’لوگ جلتے ڈبوں سےکود رہے تھے‘19 February, 2007 | انڈیا ٹرین میں تخریب کاری: 66 ہلاک19 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||