BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 March, 2007, 07:43 GMT 12:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولیس کا ’جھگڑا‘، پانچ اہلکار ہلاک
ماہرین کا خیال ہے کہ کام پر طویل مدت کے لیے مامور رہنے کے سبب پولیس اہلکاروں کی صحت، دل و دماغ اور سماجی زندگی پر بُرا اثر پڑتا ہے
ہندوستان کے دارالحکومت دلی کی پولیس کا کہنا ہے کہ فصیل بند شہر پرانی دلی کے علاقے دریا گنج میں اتوار کی علی الصبح دینا بینک میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے تمام پولیس اہلکار سکم ریاستی پولیس کے جوان تھے اور یہاں حفاظت پر مامور تھے۔

دلی پولیس کے سینئر اہلکار آلوک کمار کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کانسٹیبل ناری لپچا نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی۔ ناری لیپچا بھی اس فائرنگ میں زخمی ہوئے ہیں اور انہیں دلی کے لوک نائک جے پرکاش ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناری لیپچا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے جوان اس کا جنسی استحصال کرتے تھے اور اسی وجہ سے اس نےان پر گولی چلائی۔ خیال رہے کہ ابتداء میں یہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ کسی دوسرے کانسٹیبل نے ان افراد پرگولی چلائی تھی۔

ہلاک ہونے والے جوانوں کی شناخت شانتی ویر، وشال تیواری، کرما بھوٹیا، لکشمن سوبا، اور کمار گیسلٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں حفاظتی جوانوں کے مابین فائرنگ کے بعض واقعے سامنے آئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کام پر طویل مدت کے لیے مامور رہنے کے سبب پولیس اہلکاروں کی صحت، دل و دماغ اور سماجی زندگی پر بُرا اثر پڑتا ہے اور انہی وجوہات کی بناء پر وہ کبھی کبھی تشدد آمیز برتاؤ کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد