BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: فوجی جوان کو سزائے موت

کشمیر میں بھارتی فوجی
آسام اور کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی عام طور پر ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں
ہندوستان میں فوج کے داخلی نظام عدلیہ (کورٹ مارشل) نے ایک فوجی افسر کو قتل کرنے کی پاداش میں فوجی جوان کو موت کی سزا سنائی ہے۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ پچھلی تین دہائیوں کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ جب فوجی جوان کو فوج نے موت کی سزا کا مستحق قرار دیا ہو۔

سرینگر میں تعینات ہندوستانی فوج کی پندرہویں کور کے ترجمان کرنل اے کے ماتھُر نے بی بی سی کو بتایا کہ سرینگر میں ہی منعقدہ اس کورٹ مارشل میں سپاہی سریش چندر بہیرا کو اپنی یونٹ کے افسر میجر ساکِت سکسینہ کے قتل میں ملوث پایا گیا ہے۔

فوج کی راشٹریہ رائفلز سے وابستہ سریش کا افسر میجر ساکت سکسینہ کے ساتھ چھٹی کے حوالے سے تلخ کلامی ہوگئی تھی۔ کورٹ مارشل میں درج کی گئیں عینی شہادتوں کے مطابق سریش نے سروس رائفل سے میجر ساکت پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

کرنل ماتھُر کے مطابق : ’ کورٹ مارشل کا دائرہ محدود ہوتا ہے اور وہ صرف ابتدائی تفتیش کے بعد سزا تجویز کرسکتا ہے، سزا کو عملی جامہ پہنانے کا اختیار شہری عدالت کو ہی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ کورٹ مارشل کی یہ تجویز جائزے کے لیے ہندوستان کے فوجی سربراہ کے پاس جائے گی اور اس کے بعد اسے ہندوستانی وزارت دفاع میں توثیق کے لیے بھیجا جائےگا۔’پھر اگر مرکزی حکومت سزا کی تجویز سے متعلق پیش کئے گئے ثبوت و شواہد کو معقول سمجھے تو کوئی سول کورٹ اس سزا پر عمل کا حکم دے سکتی ہے۔‘

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سپاہی سریش اس فیصلے کے خلاف فوجی حکام اور سول کورٹ میں بھی اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

پچھلےسال ہندوستان کی فوج کے سربراہ جنرل جے جےسنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ ہر سال ایک سو سے زائد فوجی خودکشی یا ساتھی کی گولی سے ہلاک ہوتے ہیں۔

حکومت ہند نے ڈیفینس انسٹی چیوٹ آف سائیکولجوکل ریسرچ سے وابستہ ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو فوج میں خود کشی اور ساتھیوں کو مارنے جیسے واقعات کو روکنے کے لیے ایک منصوبہ بنارہی ہے۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ یہ منصوبہ جلدی ہی حکومت کو پیش کیا جائےگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد