دیہاتی کا قتل،دو فوجیوں کو سزا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست آسام میں ایک دیہاتی کو قتل کرنے کے جرم میں دو سپاہیوں کو سزا سنائی گئی ہے۔ کاکوپاتھر کے رہائشی اجیت مہتا کو علیحدگی پسند گروپ کا رکن ہونے کے شبے میں فوج نے گرفتار کر لیا تھا۔ اگلے دن مہتا کی بوری میں بند لاش قریبی علاقے دیبروگرتھ سے ملی۔اس پر فوج نے کہا کہ مہتا بچ کر بھاگنے کے دوران مارے گئے۔ سوموار کو فوجی عدالت نے اجے مہتا کو قتل کرنے کے جرم میں نشاط شرما اور سندیپ گرنگ کو سزا سنائی۔ شرما کی ایک سال کی سروس کاٹ لی گئی جبکہ گرنگ کو فوج کی جیل میں دو ماہ کی سزا کاٹنی ہو گی۔ لیکن آسام کے انسانی حقوق کے علمبرداروں کا کہنا ہے کہ یہ سزا اتنے بھیانک جرم کے لئے نا کافی ہے۔ آسام کے انسانی حقوق گروپ مناب ادیھکارسنگرام سمیتی کے لیڈر لچیت بردولی کا کہنا ہے کہ قتل کے جرم میں اس طرح کی سزا نہیں دی جاتی اور مہتا کو بہت ہی سرد مہری سے قتل کیا گیا ہے۔ مہتا کی موت پر کاکوپاتھر میں کافی احتجاج ہوا تھا۔ احتجاج کرنیوالے آٹھ لوگوں کو سکیورٹی فورسز نے موت کی گھاٹ اتار دیا۔ احتجاجیوں نے ایک سپاہی کو بھی قتل کر دیا۔ | اسی بارے میں آندھرا: تیرہ افراد زندہ جلا دیئے گئے10 June, 2006 | انڈیا آسام: یومِ جمہوریہ سے قبل دھماکے23 January, 2006 | انڈیا بھارتی فوج کے خلاف تفتیش شروع21 September, 2005 | انڈیا فوج میں مسلمانوں کے سروے پر تنازعہ 13 February, 2006 | انڈیا انڈیا بحریہ کے ’جاسوس‘ گرفتار 06 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||