کشمیر: مزید ایک فوجی کی’خودکشی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں ایک اور فوجی نے خود کشی کر لی ہے۔ جوان گروندر سنگھ نے پیر کی صبح ڈوڈہ ضلع کے کشٹھواڑا قصبے میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ اس سے قبل بھی فوج کے ایک افسر نے خودکشی کی تھی۔ فوج کے ترجمان لیفٹینٹ کرنل ایس ڈی گوسوامی نے بتایا ’ فی الوقت یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ گروندر سنگھ نے کن وجوہات کے سبب اپنی جان لی۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعہ کی تفتیشی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ گروندر سنگھ کا تعلق ہندوستان کی شمالی ریاست پنجاب کے شہر سنگور سے تھا۔ اعدادو شمار کے مطابق ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والے جوانوں کی تعداد شدت پسندوں کے حملوں میں مارے گئے جوانوں کی تعداد سے تقریباً دُگنی ہے۔ وزیر دفاع اے کے انٹونی کا کہنا ہے کہ خودکشیوں کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گی ہے اور کمیٹی کی رپورٹ آتے ہی اس کی سفارشات پر فوری طور پر عمل کیا جائے گا۔ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں فوجیوں کی خودکشی اور اپنے ساتھیوں کو مارنے کے واقعات انیس سو نوّے سے شروع ہونے والی شدت پسندی کے بعد سے سامنے آتے رہے ہيں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر جیسے حساس علاقوں میں طویل عرصہ کام کرنے کی وجہ سے جوان ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں جس وجہ سے اس قسم کے حادثے پیش آتے ہيں۔ | اسی بارے میں فوج میں خود کشی پر کمیٹی قائم10 December, 2006 | انڈیا فوج میں ہر سال سو خود کشیاں04 November, 2006 | انڈیا کشمیر: فوجیوں سمیت چھ ہلاک25 November, 2006 | انڈیا فوجی کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ21 October, 2006 | انڈیا فوجی کیمپ ٹارچر سینٹر ہیں:عمر02 November, 2006 | انڈیا مہاراشٹرا: کسانوں کی خود کشی14 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||