مہاراشٹرا: کسانوں کی خود کشی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں کاٹن کاشت کرنے والے علاقے وداربھا میں مزید پانچ کسانوں نے حالات سے تنگ آ کر خود کشی کر لی ہے۔ پچھلے سال نومبر سے اب تک اس علاقے میں چار سو سے زیادہ کسان خود کشی کر چکے ہیں۔ کاٹن کی پیدوار والے ان علاقوں میں کسانوں کو شکایت ہے کہ حکومت ان کی پیداوار کی مناسب قیمت نہیں دلوا سکی ہے جس کی وجہ سے ان پر قرضوں کا بوجھ بڑتا جا رہا ہے۔ حال ہی ریاستی اسمبلی میں ایک سابق وزیر گلبارو گوندا نے کسانوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے خود کشی کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ ریاستی حکومت نے پچھلے سال کسانوں کے لیے ایک اقتصادی پیکج کا اعلان کیا تھا لیکن کسانوں کو شکایت ہے کہ اس پیکج کے ثمرات ان تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ اس پیکج میں قرضوں میں پھنسے کسانوں کے قرضوں کی ادائیگی اور نئے کاروبار کے لئے پیسے دینا شامل تھا۔ | اسی بارے میں پیکج خودکشیاں نہ روک سکا21 May, 2004 | انڈیا کسانوں کے لئے مدد کا اعلان19 May, 2004 | انڈیا سینکڑوں پنجابی کسان گرفتار03 November, 2004 | انڈیا دل کے لیے دل سے کوششیں20 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||