BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 December, 2005, 15:01 GMT 20:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دل کے لیے دل سے کوششیں

ان خواتین نے محض دس ہی روز میں آپریشن کے لیے درکار رقم اکٹھی کرلی ہے
بھارت میں گاؤں کی ہزاروں خواتین نے ایک غریب خاتون کسان کے دل کے آپریشن کے لیے کامیاب مہم کے ذریعے آپریشن کے لیے درکار بھاری رقم محض دس ہی دن میں جمع کرلی۔

بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کی خواتین نے بساوانی ہماوتی کے دل کے آپریشن کے لیے دو ہزار ڈالر جمع کرلیے۔ ریاست کی خواتین نے اس مقصد کے لیے فی کس پچاس پیسے کا چندہ دیا۔

ڈاکٹروں نے گزشتہ اکتوبر ہماوتی کو بتایا تھا کہ انہیں دل کا سنگین عارضہ لاحق ہے۔ ہماوتی کی عمر چھتیس سال ہے اور ان کے تین بچے ہیں۔

انہیں جب ڈاکٹروں نے یہ بری خبر سنائی تو وہ ایک آخری رستے کے طور پر مغربی گوداوری ضلع میں خواتین کے ایک گروپ کے پاس گئیں اور انہیں اپنی مشکل سے آگاہ کیا۔

یہ گروپ بذات خود غریب خواتین پر مشتمل تھا تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اسے ایک چیلنج سمجھتے ہوئے مشترکہ طور پر کوششیں کرنے کا ارادہ کیا۔ ان کی اس مہم میں مقامی انتظامیہ نے بھی کافی موثر کردار ادا کیا۔

ریاست میں خواتین نے تیرہ سو گروپوں کی شکل میں چندہ جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا اور دس ہی روز میں ہر ضلع سے ایک ہزار تین سو تہتر ڈالر اکٹھے کرلیے۔ باقی رقم دیگر عطیات کے ذریعے جمع کی گئی۔

مغربی گوداوری ضلع میں اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیے گئے تیرہ سوگروپوں میں تقریباً بارہ ہزار ارکان شامل ہیں۔

گروپ کے ایک رکن اگروال کا کہنا ہے ’جب ہم نے ہماوتی کو آپریشن کے لیے درکار رقم کا چیک پیش کیا تو تمام خواتین کے چہروں پر کچھ حاصل کرلینے کی ایک چمک تھی‘۔

ہماوتی نے کچھ رقم اس ہسپتال میں جمع بھی کروادی ہے جہاں ان کا آپریشن ہونا ہے۔ ان کا کہنا ہے ’میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ میری غریب بہنیں اس حد تک میری مدد کریں گی‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد