فوج میں ہر سال سو خود کشیاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی فوج کے سربراہ جنرل جے جے سنگھ نے کہا ہے کہ ہر برس فوج میں اوسطاً ایک سو فوجی خود کشی کرتے ہیں۔ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگرمیں منعقد ایک خصوصی جلسے میں جنرل سنگھ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ اس طرح کے واقعات زیادہ تر ان علاقوں میں پیش آئے ہیں جہاں شدت پسندی سرگرم ہے۔ انہوں نے مزید بتاکا کہ اس پریشانی سے نمٹنے کے لیے فوج تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ جنرل سنگھ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے فوج ان جوانوں کے لیے ضروری طبی سہولیات اور ’کاؤنسلنگ‘ فراہم کرے گی جو ذہنی دباؤ کا شکار ہيں۔ جنرل سنگھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج میں ’لیڈرشپ‘ بہتر بنانے پر بھی زور دیا جائے گا تاکہ جونیئر اور سینئر جوان کے درمیان بہتر رشتے قائم ہوں۔ ملک میں جموں کشمیر اور شمال مشرق ریاستوں کا شمار حساس علاقوں ہوتا ہے اور ان علاقوں میں سرگرم شدت پسندی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے فوج تعینات کر رکھی ہے۔ | اسی بارے میں ’ڈیوٹی کا کرب‘، فوجی ہلاک29 October, 2006 | انڈیا معاشی ترقی اور بڑھتی ہوئی غربت19 October, 2006 | انڈیا جوہری تنصیبات، سیاحت اور خودکشیاں17 September, 2006 | انڈیا انڈیا: فٹ بالر کی خود کشی 19 July, 2006 | انڈیا کسانوں کی خود کشی، وزیر اعظم کا دورہ28 June, 2006 | انڈیا مہاراشٹرا: کسانوں کی خود کشی14 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||