’ڈیوٹی کا کرب‘، فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ادھم پور میں طویل عرصے تک فرائض کی انجام دہی کی اذیت میں مبتلا فوجیوں کی طرف سے آٹھ دنوں میں خود کو ہلاک یا زخمی کرنے کا چوتھا واقعہ ہوا ہے۔ جس میں ایک فوجی نے اپنے ساتھی کو گولی مار کر ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ادھم پور میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق گولی چلانے والا فوجی شمالی کمانڈ کے ہیڈکوارٹر پر اپنے فرائض ادا کر رہا تھا جب اس نے اپنے ساتھی کو مار دیا۔ مرنے والے کا نام پدم راجن ہے اور اس کا تعلق ریاست کیرالہ سے تھا۔ زخمی ہونے والے فوجی کا نام بلوان سنگھ ہے۔ ملزم ستیام کمار کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ ان کا تعلق بِہار سے ہے اور ہفتے کی رات ڈیوٹی کے معاملے پر ان کا اپنے ساتھی سے جھگڑا ہوا تھا۔ فوج نے اس قتل کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔ گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران جموں میں کسی فوجی کا دباؤ کے تحت اقدام کرنے کا یہ چوتھا واقع ہے۔ اکیس اکتوبر کو ایک بھارتی فوجی نے ضلع راجوری میں اپنے تین ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک اور اپنے سمیت دو کو زخمی کر دیا تھا۔ اس مقام پر تئیس اکتوبر کو ایک فوجی نے دو فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار دی تھی۔ اٹھائیس اکتوبر کو ضلع پونچھ میں ایک فوجی نے خود کشی کر لی تھی۔ انیس سو نوے سے جب سے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں شدت پسندی آنے کے بعد صورتِ حال خراب ہوئی ہے، فوجیوں کی طرف سے اپنے آپ کو یا پھر اپنے ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس کی وجہ دیر تک فرائض کی انجام دہی اور ابتر حالات ہیں جن کے باعث فوجیوں کی نفسیات پر برا اثر پڑتا ہے اور وہ ایسے اقدام کرتے ہیں۔ عام طور پر چھٹیوں کا نہ ملنا یا ایسے ہی چھوٹے موٹے مسائل کے بعد فوجی انتہائی اقدام پر مجبور ہوتے ہیں۔ | اسی بارے میں کشمیر میں فوجی سمیت تین ہلاک14 October, 2006 | انڈیا شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ16 August, 2006 | انڈیا کشمیر میں ہڑتال سے زندگی متاثر 29 September, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||