کشمیر میں فوجی سمیت تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک انڈین فوجی اور دو شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ کشمیر میں فوجی ترجمان کا کہنا ہے یہ ہلاکتیں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران ہوئی ہیں۔ فوج اور شدت پسندوں کے درمیان یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب فوج نے علی پور گاؤں کو شدت پسندوں کی تلاش میں گھیر لیا تھا۔ فوج کو علی پور میں شدت پسندوں کے موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ علی پور گاؤں میں شدت پسند ایک گھر میں چھپے تھے۔ فوج نے فائرنگ سے پہلے گھر کو خالی کرا لیا تھا اور بعد میں یہ گھر فائرنگ سے بری طرح تباہ ہو گیا۔ فوج اور شدت پسندوں کے درمیان یہ جھڑپ جمعہ کی صبح ختم ہوئی۔ فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرنے والے شدت پسندوں کا تعلق حرکت المجاہدین سے تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مرنے والے شدت پسندوں میں سے ایک پاکستانی شہری جبکہ دوسرے کاتعلق کشمیر سے ہے۔ | اسی بارے میں انڈین کشمیر:جھڑپ میں چار ہلاک31 July, 2006 | انڈیا کشمیر، گرینیڈ حملہ میں دو ہلاک 22 June, 2006 | انڈیا کشمیر : بیرونی مداخلت کی تیاری؟25 June, 2006 | انڈیا کشمیر:چوبیس گھنٹےمیں 9 ہلاک 25 June, 2006 | انڈیا کشمیر: دو جھڑپوں میں گیارہ ہلاک30 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||