BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 July, 2006, 09:46 GMT 14:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: فٹ بالر کی خود کشی

 فٹ بال
چند برس قبل تک ہندوستان میں فٹ بال اور ہاکی مقبول کھیل ہوا کرتے تھے
تامل ناڈو کے دارالحکومت چینئی میں فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان وی پی ستھین نے ریل گاڑی سے کود خود کشی کرلی ہے۔

ریلوے پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے ستھین کی قمیض کی جیب سے ایک خودکشی کا ’خط‘ ملا ہے۔

ستھین نے یہ خط اپنی بیوی کے نام لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ شراب اور جوا کھیلنے کی اپنی عادت سے تنگ آچکے ہیں اور اس دنیا میں زیادہ دن تک زندہ نہیں رہنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ وہ میڈیا کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی موت کو زیادہ اجاگر نہ کریں۔

چالیس سالہ ستھین کی پہچان ہندوستان فٹ بال ٹیم میں ایک بہترین ’ڈفینڈر‘ کے طور پر تھی۔ انہوں نے فٹ بال میں اپنی شروعات سنہ انیس سو اسی میں
کی تھی اور تقریبًا اسی سے زائد میچوں میں حصہ لیا ہے۔ ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے وہ کیرالا پولیس کی فٹ بال ٹیم میں تھے۔

وہ ہندوستان کی ’آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن‘ کے قومی سلیکٹر بھی تھے۔ دس برس پہلے انہوں نے ہندوستان فٹ بال ٹیم کے کوچ اسٹیفن کونسٹینٹائین کے ساتھ معاون کوچ کی حیثیت سے بھی کام کیا تھا۔

ہندوستان کے مشہور فٹ بال کمنٹیٹر اریجیت سین کا کہنا ہے کہ ستھین ایک بہترین ڈفینڈر ہی نہیں بلکہ ایک عمدہ ’مڈ فیلڈر‘ بھی تھے۔

ان کی موت کے پیچھے ایک اہم وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ایک فٹ بال کھلاڑی ہونے کے باوجود انہیں کبھی وہ پہچان نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی۔ ان کی موت ہندوستان کی فٹ بال کے لیئے بہت افسوس ناک واقعہ ہے۔

ہندوستان فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑي پی کے بنرجی کا کہنا ہے کہ ستھین کی موت ہندوستان کی نوجوان نسل کے لیئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ستھین نئی نسل کے لیئے ایک مثال تھے۔ ان میں لیڈر شپ کی صلاحیت موجود تھیں۔ وہ ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کی صلاحیت رکھتے تھے۔

ایسا نہیں ہے کہ ہندوستان میں فٹ بال کے بہترین کھلاڑی نہیں ہیں لیکن بات یہ ہے کہ ہندوستان میں کرکٹ کو اتنی زیادہ اہمیت دی جارہی ہے کہ قومی کھیل ہاکی سمیت باقی تمام کھیلوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

چند برس قبل تک ہندوستان میں فٹ بال اور ہاکی سب سے مقبول کھیل ہوا کرتے تھے۔ آج بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود یہ کھیل کسی طرح زندہ رہنے کےکوشش کررہے ہیں۔

اسی بارے میں
فٹ بال اور جنسی لذت
05 August, 2004 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد