BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 October, 2006, 10:20 GMT 15:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوجی کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ

بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر
فوجیوں میں اس طرح کے واقعات پہلے بھی کئی مرتبہ پیش آ چکے ہیں
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں فوج کے ایک جوان نے اپنے تین ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اس واقعہ میں اس کے تین ساتھی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ ہفتے کی صبح جموں کے راجوری ضلع میں پیش آیا ہے۔

فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔ اپنے ساتھیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے فوجی کا تعیناتی تبادلہ راجوری ضلع کے نارائن علاقے میں تھا۔ فوجی نےصبح اپنی ساتھیوں پر فائرنگ کی جس سے فوج کے تین جوان ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

فوج کے افسران کے مطابق جوان نے اپنے آپ کو بھی مارنے کی کوشش کی تھی اور اسے زخمی حالت میں پایا گیا تھا۔کشمیر میں تعینات فوجیوں کے درمیان اسطرح کے وا‏قعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔

اسطرح کے واقعات کی وجوہات فوج کے نوجوانوں کے طویل ڈیوٹی اور مایوسی بتائی جاتی ہے جس کی وجہ ان فوجی جوانوں کو گھر جانے کے لۓ چھٹی نہ ملنا اور ذاتی زندگی کے مسائل بھی ہوتے ہیں۔

اسی بارے میں
قیدی: بیوی قبول، بچہ نہیں
20 September, 2004 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد