BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 September, 2006, 08:39 GMT 13:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپاہی نےمیجر کو گولی مار دی

انڈین کشمیر میں سکیورٹی اہلکار اکثر ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں دو مختلف واقعات میں ایک سینئر فوجی اور ایک شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جموں کے راجوری ضلع میں نائک کمار نام کے ایک فوجی نے اپنی بندوق سے میجر ہرش کمار کو گولی ماردی ہے۔ ملزم روش کمار کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس پورے معاملے کی تتفتیش کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک دوسرے واقعے میں سکیورٹی فورسز نے جموں کے ادھم پور ضلع میں ایک شدت پسند کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند پر ادھم پور میں 13 ہندؤں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ اس کا تعلق اس گروپ سے تھا جنہوں نے اسی برس جموں میں چودہ ہندوؤں کو ہلاک کردیا تھا۔ اس واقعے میں ایک فوجی بھی زخمی ہوا ہے اور حکام کے مطابق آپریشن ابھی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کو خبر ملی تھی کہ لشکر طیبہ کا ایک مشتبہ شدت پسند پنیرا علاقے میں چھپا ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی فوج نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور اس کے بعد فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔

جموں کشمیر میں فوجی اپنے ہی ساتھی فوجی کی گولی سے ہلاک ہوتے رہے ہیں اور دن بدن اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سینئر اہل کاروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر فوجی لمبی مدت تک ڈیوٹی کرتے ہیں جس کے سبب وہ ذہنی تناؤ میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ یہی وجوہات ہیں کہ وہ پریشان ہو کر اپنے ہی سینئر ساتھیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

اسی بارے میں
ہندو عسکریت پسند ہلاک
24 August, 2006 | انڈیا
کشمیر میں ایک جوڑا ہلاک
12 September, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد