کشمیر میں دو بھارتی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں کم از کم دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس دھماکے سے پانچ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ریاست کے سرمائی دارالحکومت جموں سے ایک سو پینسٹھ کلو میٹر دور ڈوڈا کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب فوجیوں کو لے کر جانے والے گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ حزب المجاہدین نامی شدت پسند گروہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ ان کی تنظیم نے کیا۔ اس ہفتے کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے حکام کے درمیان جن میں دونوں ممالک کے وزارئے خارجہ بھی شامل ہیں، کشمیر میں تشدد بات چیت کا ایک اہم موضوع رہا ہے۔ دھماکے بظاہر ریمورٹ کنٹرول آلے سے کیے گئے اور ان کا اثر اتنا شدید تھا کہ فوجیوں کی گاڑی سڑک سے لڑھکتی ہوئی پہاڑ سے چار سو فٹ نیچے جا گری۔ ایک علیحدہ واقعے میں راجوڑی کے ضلع میں ایک جھڑپ میں دو شدت پسند مارے گئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو دیر گئے علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا اور لڑائی شدت پسند مارے گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||