نائب وزیر اعلٰی پر بم کا حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں نائب وزیر اعلیٰ منگت رام شرما پر گرینیڈ حملہ ہوا ہے تاہم وہ اس حملے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ سری نگر کے مشہور بادشاہ چوک میں اس وقت ہوا جب چند شدت پسندوں نے ان کی گاڑی پر گرینیڈ فائر کیا۔ منگت رام شرما سری نگر کے پہلے فلائی اوور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ فلائی اوور کا افتتاح بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلٰی مفتی محمد سعید کو کرنا تھا۔ گرینیڈ ان کی گاڑی کے قریب گرا جس سے وہ خود تو بچ گئے لیکن ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ ریاست کے ایک اور وزیر بھی تھے۔ وزیر اعلٰی مفتی محمد سعید بھی اس مقام سے تھوڑی ہی دیر پہلے گزرے تھے۔ فلائی اوور کا افتتاح ایسے دن پر کیا جا رہا تھا جسے ان کشمیریوں کی یاد میں ’یوم شہادت‘ کے طور پر منایا جاتا ہے جو پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ 1931 میں ہوا تھا اور اس میں بائیس فوجی مارےگئے تھے۔ اس موقع ہر آل پارٹیز حریت کانفرنس کی کال پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے کئی حصوں میں ہڑتال بھی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||