کشمیر: فوجیوں سمیت چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج کے ایک اہلکار کے مطابق ایک جھڑپ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اہلکار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چار فوجی اور دو شدت پسند شامل ہیں۔ فوج کے ترجمان کرنل اے کے ماتھر نے بتایا کہ یہ واقعہ کشمیر کے شوپیان قصبے میں پیش آیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ شدت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب فوج نے سنیچر کی صبح نلدورا گاؤں کو گھیر لیا۔ پچھلے کچھ مہینوں میں فوجیوں کے مرنے کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ ایک اور واقعہ میں بارامولہ ضلع میں اٹھارہ شدت پسندوں نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق شدت پسند پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے واپس آئے ہیں اور اب امن کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان شدت پسندوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر میں فوجی سمیت تین ہلاک14 October, 2006 | انڈیا کشمیر: تین خواتین سمیت 6 ہلاک05 November, 2006 | انڈیا کشمیر: فوجی انخلا کی تیاری؟17 November, 2006 | انڈیا کشمیر کی ’ نیلامی‘ پر احتجاج19 November, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||