فوج میں خود کشی پر کمیٹی قائم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا ہے کہ حال میں فوج میں ہونے والی خودکشی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ مسٹر انٹونی نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں کمیٹی جو بھی سفارشات پیش کرے گی اسے فوری طور پر عمل میں لایا جائے گا۔ وزیر دفاع بننے کے بعد مسٹر انٹونی پہلی مرتبہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے دورے پر ہیں۔ پاکستان کے حوالے سے مسٹر انٹونی نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر سمیت ملک کے دیگر مقامات میں دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ وزیر دفاع نے فوج سے یہ بھی وعدہ کیا کہ جموں کشمیر جیسے حساس خطے میں فوج کو مزید مالی مدد کے ساتھ ساتھ بہتر سہولیات فراہم کی جائيں گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج ، بحریہ اور فضائیہ کو جلد ہی جدید ہتھیار دیئے جائيں گے۔ اپنے دورے میں وزیر دفاع نے جموں کے پونچھ ضلع کا دورہ کیا اور فوج اور انتظامیہ کے اعلی اہلکاروں سے ملاقات کی۔ مسٹر انٹونی نے یہ بھی کہا کہ کنٹرول لائن پر پاکستان کی جانب سے دارندازی بند نہیں ہوئی ہے لیکن اس میں کمی ضروری آئی ہے۔ | اسی بارے میں فوج میں ہر سال سو خود کشیاں04 November, 2006 | انڈیا ’ڈیوٹی کا کرب‘، فوجی ہلاک29 October, 2006 | انڈیا دیہاتی کا قتل،دو فوجیوں کو سزا25 July, 2006 | انڈیا بیگناہ لڑکوں کی ہلاکت پر احتجاج 24 July, 2005 | انڈیا فوج میں خواتین: جنرل کی معذرت21 June, 2006 | انڈیا فوج میں مسلمانوں کے سروے پر تنازعہ 13 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||