پیپلز پارٹی رکن، کونسلر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات کے دو مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے ایک لیڈی کونسلر اور پیپلز پارٹی کے ایک کارکن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا ہے۔ سوات پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کو تحصیل کبل کے علاقے علیگرم میں پیپلز پارٹی کے ایک ورکر سراج احمد کو دو نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جب وہ اپنے گھر سے مسجد جارہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد بعد میں فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس کے علاوہ سوات کے صدر مقام مینگورہ میں بھی نامعلوم افراد نے ایک لیڈی کونسلر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رات کو چند نامعلوم افراد لیڈی کونسلر بخت زبہ کے گھر میں داخل ہوگئے تھے۔ پولیس کو پیر کے صبح ان کی لاش ان کے گھر کے ایک کمرے سے ملی ہے۔ مقام لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسند لیڈی کونسلر بخت زبہ پر یہ الزام لگا رہے تھے کہ وہ مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ لیڈی کونسلر کو اس سے پہلے نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی بھی ملی تھی۔ تاہم دونوں واقعات کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یادرہے کہ اس سے پہلے بھی سوات میں مقامی طالبان نے ان کے بقول ’غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث‘ کئی خواتین کو ’سزا‘ دی ہے۔ اس کے علاوہ سوات میں کئی سیاسی رہنماؤں اور منتخب نمائندوں اور ناظمین کو بھی متعدد حملوں میں ہلاک کیا جاچکا ہے۔ ان میں مسلم لیگ (ق) کے سابقہ صوبائی وزیر اسفند یار امیر زیب بھی شامل ہیں۔ | اسی بارے میں سوات، باجوڑ گولہ باری 14 ہلاک20 November, 2008 | پاکستان سوات: فوج پر حملہ ایک ہلاک18 November, 2008 | پاکستان سوات خودکش حملہ، چار ہلاک17 November, 2008 | پاکستان پختون پختون کو مار رہا ہے: حاجی عدیل12 November, 2008 | پاکستان صحافی ہلاکت،’سی پی جے‘ کی تشویش11 November, 2008 | پاکستان باجوڑ:’بارہ شدت پسند ہلاک ‘ 09 November, 2008 | پاکستان مینگورہ:ہلاک صحافی سپردِ خاک09 November, 2008 | پاکستان سوات، ’15 طالبان‘ تین فوجی ہلاک08 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||