سوات: فوج پر حملہ ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ فوج کی ایک گشتی ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔ سوات کے ایک اعلی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ رات سیکیورٹی اہلکار تحصیل کانجو کے علاقے میں گشت کررہے تھے کے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ایک فوجی اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے اس مقام پر چار گھروں اور کچھ دکانوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے جہاں سے ان پر حملہ کیا گیا تھا۔ تاحال کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دریں اثناء کانجو کے لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کی طرف سے دکانوں اور گھروں کے مسماری پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ ایک مقامی باشندے نے بی بی سی کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بغیر کسی تحقیق کے عام لوگوں کے گھروں اور دکانوں کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ معلوم نہیں کہ حملہ آوار کون لوگ تھے اور کہاں سے آئے تھے۔ اس سلسلے میں سوات میڈیا سینٹر سے بار بار رابطے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ہوسکی۔ ادھر سوات امن قومی جرگہ کے اراکین صوبائی حکومت کے ذمہ داران سے ملاقات کےلئے پشاور پہنچے ہیں۔ جرگہ ذرائع کے مطابق امن جرگہ کے ارکان سوات میں مقامی طالبان سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں حکومت کو آگاہ کریں گے۔ چند دن قبل قومی امن جرگہ کے اہم رہنماؤں نے سوات میں مقامی طالبان کے سربراہ مولانا فضل اللہ سے کسی خفیہ مقام پر تین دن تک مذاکرات کئے تھے جس میں سوات میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔ | اسی بارے میں شدت پسندوں کا حملہ ناکام17 November, 2008 | پاکستان باجوڑ لشکر طالبان جھڑپ، نو ہلاک17 November, 2008 | پاکستان ’نیٹو افواج رسد پِیر سے بحال‘16 November, 2008 | پاکستان حملے میں’دو قبائلی سردار ہلاک‘16 November, 2008 | پاکستان امریکی میزائل حملے اور طالبان کی مقبولیت15 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||