شدت پسندوں کا حملہ ناکام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں تعینات کثیرالمکی امن فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی مدد سے انہوں نے پاکستانی علاقے سے ہونے والے ایک حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ تاہم اس جھڑپ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آئساف کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ راکٹ حملہ پکتیکا صوبے میں سرحد کے قریب قائم ان کی ایک چوکی پر ہوا۔ پاکستان کے اندر سے داغے گئے اس حملے کے مقام کو پاکستانی فوج کی مدد سے آئساف نے جوابی حملے میں نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق مزاحمت کاروں کے ٹھکانے کو بیس مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق مارٹر گولوں کی وجہ سے ٹھکانے پر ایک ثانوی دھماکہ بھی ہوا جو شک ہے کہ وہاں مزید گولہ باروں کی نشاندہی کرتا ہے۔ بیان کے مطابق آئساف اور پاکستانی فوجیوں نے اس جوابی حملے کی مکمل نگرانی کی۔ بیان کے مطابق پاکستانی فوج نے انہیں شدت پسندوں کے وہاں سے پاکستان کے مزید اندر فرار ہونے کی کوشش ناکام بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اس جھڑپ میں آئساف کا کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم مزاحمت کاروں کے نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پاکستان فوج کا بھی آئساف کے اس بیان کے بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ | اسی بارے میں سویلین ہلاکتوں کی ازسرنو تحقیق08 September, 2008 | آس پاس افغان تشدد بہت بڑھ گیا ہے: یو این15 October, 2008 | آس پاس ’یہ غلامی نہیں تو اور کیا ہے‘19 October, 2008 | آس پاس طالبان بس حملے میں متعدد ہلاک19 October, 2008 | آس پاس قندھار: لڑکیوں پر تیزاب کا حملہ12 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||