سوات، ’15 طالبان‘ تین فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور مسلح طالبان کے درمیان ہونے والی مختلف جھڑپوں میں تین اہلکار اور پندرہ طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم طالبان نے اس دعوی کو رد کردیا ہے۔ سوات میڈیا سینٹر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنیچر کی صبح مسلح طالبان نے تحصیل مٹہ کے علاقہ شانگواٹئی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد فریقین کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکاروں سمیت دس طالبان مارے گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے وقت مسلح طالبان ایف سی کی وردیوں میں ملبوس تھے۔ ان کے مطابق سنیچر ہی کو تحصیل مٹہ کے وانئی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور مسلح طالبان کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں تین مبینہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تحصیل کبل کا محاصرہ کرکے طالبان سے ہتھیار ڈالنے کو کہا اور انکار کیے جانے پر سکیورٹی فورسز نے عام شہریوں کی ہلاکت سے بچنے کے لیے مقامی آبادی کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا۔ حکام کے بقول مقامی آبادی کے نکل جانے کے بعد سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس میں دو طالبان کو ہلاک کردیا گیا۔ حکام نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ تحصیل کبل میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی فائرنگ میں ڈاکٹر احسان نامی شخص کا گھر تباہ بھی کیا گیا ہے جو طالبان کا مشتبہ ٹھکانہ تھا۔ طالبان کےترجمان مسلم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کو مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں کوئی بھی طالب ہلاک نہیں ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کبل میں سکیورٹی فورسز کے اعلان کے بعد مقامی آبادی کو ہجرت کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل طالبان کی جانب سے کانجو چیک پوسٹ پر ہونے والے مبینہ خودکش حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد حکومت نے جمعہ کو ضلع سوات میں غیر معینہ مدت تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھا تاہم دو گھنٹے کے بعد اسے اٹھالیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں سوات: چھ شہری اور انسپکٹر ہلاک01 November, 2008 | پاکستان سوات لشکر طالبان جھڑپیں، تیرہ ہلاک26 October, 2008 | پاکستان چار شدت پسند، دو شہری ہلاک14 October, 2008 | پاکستان سوات: پولیس افسر کا سر قلم25 October, 2008 | پاکستان سوات میں پچیس جنگجو ہلاک19 October, 2008 | پاکستان خود کش نہیں فدائی حملے: طالبان15 October, 2008 | پاکستان خود کش حملے حرام: علماء کا فتویٰ14 October, 2008 | پاکستان ہنگو: دس سکیورٹی اہلکار رہا06 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||