BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 November, 2008, 00:43 GMT 05:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صحافی ہلاکت،’سی پی جے‘ کی تشویش

 صحافی قاری محمد شعیب
حکام کا دعوٰی ہے کہ ان کی ہلاکت ایک ’غلطی‘ کا نتیجہ تھی
دنیا بھر میں پریس کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘ نے پاکستان میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے صحافی کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں صحافیوں کو درپیش خطرات پر تشویش ظاہر کی ہے۔

مقامی اخبار سے وابستہ محمد شعیب نامی صحافی گذشتہ سنیچر کو پاکستان کے صوبہ سرحد میں وادی سوات کے شہر مینگورہ میں کرفیو کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے اس ہلاک کو ایک ’غلطی‘ قرار دیا تھا تاہم سوات پریس کلب کے جنرل سیکٹری فضل رحیم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے جان بوجھ کرصحافی کو نشانہ بنایا ہے۔

سی پی جے کے بوب زیئیٹ نے کہا ہے کہ’ہم (سی پی جے ) صحافی محمد شعیب کی افسوسناک ہلاکت پر ان کے اہلخانہ اور ساتھی صحافیوں سے تعزیت اور گہرے رنج کا اظہار کرتے ہیں‘۔ سی پی جے نے یہ بھی کہا ہے کہ وادي سوات میں صحافیوں کو فرض کی ادائیگی کے دوران سخت خطرات درپیش ہیں۔

یاد رہے کہ سوات میں حالیہ آپریشن کے دوران مختلف واقعات میں کم از کم تین صحافی مارے جا چکے ہیں۔

محمد شعیب کی ہلاکت سے قبل اگست میں روزنامہ ’آزادی‘ کے ہی ایک اور صحافی عبدالعزیز شاہین کو طالبان عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا اور وہ طالبان ٹھکانوں پر پاکستانی فوج کے ہوائي حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اس سے پہلے ایک صحافی ایک پولیس افسر کی نمازہ جنازہ پر خودکش حملے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔

اسی بارے میں
ہنگو: دس سکیورٹی اہلکار رہا
06 November, 2008 | پاکستان
سوات: پولیس افسر کا سر قلم
25 October, 2008 | پاکستان
سوات میں پچیس جنگجو ہلاک
19 October, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد